منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملازمت پر صرف کونسی خواتین آسکتی ہیں ؟ طالبان نے مشروط اجازت دے دی

datetime 22  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)افغانستان میں طالبان کی جانب سے کیے گئے نئے اعلان کے مطابق کابل میں صرف ایسی خواتین کو کام پر آنے کی اجازت دی گئی ہے جن کے کام مرد متبادل کے طور پر نہیں کرسکتے۔امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کی ایک رپورٹ کے مطابق،

کابل کے قائم مقام میئر حمداللہ نعمانی نے حال ہی میں اعلان کیا کہ کابل میں خواتین کو صرف ایسے کاموں پر جانے کی اجازت دی گئی ہے کو کام مرد حضرات نہیں کرسکتے۔حمد اللہ نعمانی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہم نے خواتین کو وقت پر اپنی ملازمتوں پر آنے کی اجازت دی بعد ازاں امارت اسلامیہ نے فیصلہ کیا کہ کچھ عرصے کے لیے خواتین کو ملازمتوں سے روک دینا چاہیے۔قائم مقام میئر حمد اللہ نعمانی کے مطابق، پھر ہماری جانب سے ایسی خواتین کو کام کرنے کی اجازت دی گئی جن کی ہمیں ضرورت تھی، میرا مطلب ہے کہ وہ کام جو مرد نہیں کرسکتے یا جو کام مردوں کے نہیں مثال کے طور پر بازاروں میں خواتین کے عوامی بیت الخلاء کی صفائی وغیرہ۔انھوں نے کہا کہ خواتین کا کام مرد کریں گے جب تک ملک میں حالات نارمل نہیں ہوجاتے ہم نے خواتین کو گھر میں رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…