جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سے سیریز ٗ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اہم بیان جاری

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی ٗ لاہور (این این آئی)کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، معلومات کے بعد متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچز پر

مشتمل مکمل سیریز کیلئے اگلے سال فروری اور مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔دوسری جانب چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی دورہ پاکستان ختم کرنے کیلئے پر تول رہا ہے۔ اب بورڈ کسی کے پیچھے نہیں بھاگے گا۔دوسری جانب کنسلٹنٹ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم ورنن فلینڈر اکتوبر کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق ورنن فلینڈر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں موجود ہوں گے، ورنن فلینڈر پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے ، وہ ان دنوں دبئی میں کمنٹری میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق میتھیو اپنی اسائنمنٹ مکمل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیو سیکور ببل میں آجائیں گے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میتھیوہیڈن اور ورنن فلینڈر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…