اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاریں نے کہا ہے کہ ہم پیسوں کے لئے کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، عمران خان کے پاس باہر جائیداد نہیں ہے جس کی حفاظت کریں،عمران خان آزادانہ طور پر فارن پالیسی کے فیصلے کر سکتے ہیں۔ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر
نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو ویلفیئر سٹیٹ بنانے کے راستے پر گامزن کر دیا ہے، ہم ایک تعلیمی نصاب لیکر آرہے ہیں، ہم اوورآل کریمنل جسٹس ریفارمز سسٹم لیکر آرہے ہیں، پاکستان نے پہلی بار اپنی فارن پالیسی تبدیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پیسوں کے لئے کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پاس باہر جائیداد نہیں ہے جس کی حفاظت کریں،اس لئے عمران خان آزادانہ طور پر فارن پالیسی کے فیصلے کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ ہم ہتھیاروں میں مغرب پر انحصار کرتے ہیں،ہمارے پاس بہت سے اپنے ہتھیار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بہت کم ممالک میں ٹرانسجینڈر کے لئے قوانین ہیں، ہم نے ٹرانسجینڈرز کے لئے قوانین بنائے ہیں، ہم ٹرانسجینڈرز کے لئے سینٹرز بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے پاس بہت سے جینڈر بیسڈ وائلنس روکنے کے قوانین ہیں، ہم پہلی بار پروفیشنل جرنلسٹ اور دیگر میڈیا ورکرز کی پروٹیکشن کا بل لا رہے ہیں۔