اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

نیب کی پریس ریلیز اصل میں وزیر اعظم ہاؤس نے جاری کی، مریم اورنگزیب کا حیران کن دعویٰ

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد(آن لائن ) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری پریس ریلیز اصل میں وزیر اعظم ہاؤس کی پریس ریلیز ہے، چئیرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع خلاف قانون ہے، مدت ملازمت میں توسیع پر مشاورت جاری ہے، بہت جلد مسلم لیگ ن اور پوری اپوزیشن مشترکہ موقف پیش کرے گی۔ان خیالات کا اظہار

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے پریس ریلیز جاری ہوئی ہے لیکن اصل میں یہ پریس ریلیز نہیں بلکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے اور اصل میں یہ نیب لاہور نہیں وزیر اعظم ہاؤس کی پریس ریلیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب لاہور نے کہا ہم نے 578 ارب روپے کی ریکوری کی ہے اور مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ بتایا جائے ریکوری پر کتنے پیسے خرچ ہوئے ؟ نواز شریف کی جائیداد کی ریکوری کی جا رہی ہے لیکن 3 سال میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ اس پریس ریلیز کا اسی فی صد نواز شریف اور شہباز شریف پر مشتمل ہے ،نواز شریف کے سیاست میں پینتیس سال گزرے ایک دھلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ،نواز شریف نے ملک کو ترقی دی اور موٹر ویز بنائیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، موٹر ویز بنائیں۔ ن لیگ کے دور میں اسپتال، اسکول اور بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔ نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کی ریکوری کی تفصیلات کو پبلک کیا جائے اور پریس ریلیز عمران خان کے حکم پر جاری کی گئی۔ چیئرمین نیب کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ثاقب نثار نے کرسی کا استعمال کر کے ان کو ریلیف دیا گیا ،غیر قانونی بنی گالہ کو قانونی کیسے کرایا گیا ،نیب کے چیئرمین کو آٹا کی چوری کیوں نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب لاہور کی پریس ریلیز چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست ہے اور حزب اختلاف کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ براڈشیٹ کا تمام ریکارڈ بھی پبلک کیا جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا، چینی، ادویات، ایل این جی اور ہیلی کاپٹر کی پریس ریلیز جاری کی جائے، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا ریفرنس دائر کیا جائے اور آٹے کی 450 ارب کی چوری پر پریس ریلیز کیوں نہیں جاری ہوتی ؟ بنی گالہ کے غیرقانونی محل کو قانونی کرایا گیا، پریس ریلیز نہیں آئی ؟نیب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی 400 ارب روپے کی چوری نیب کو نظر نہیں آتی۔ چینی چوری، بلین ٹری سونامی، فارن فنڈنگ پر پریس ریلیز جاری کی جائے۔ براڈ شیٹ میں عمران خان نے نیب کو اپنا فرنٹ مین بنایا براڈشیٹ کا تمام ریکارڈ پبلک کیا جائے انہوں نے کہا کہ کبھی ای وی ایم اور کبھی میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا تماشا لگایا جاتا ہے۔ دھمکی، غنڈا گردی سے ریفارمز نہیں ہوتیں ان کا مقصد دھاندلی ہے۔ نیب کو میڈیا ٹرائل کا حق کس نے دیا ہے ۔چیئرمین نیب اپنی ایکٹنشن کے لیے ایسی پریس ریلیز جاری کر رہے ہیں ۔نیب کے چیئرمین کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ میڈیا ٹرائل کریں اب جبکہ کیس عدالت میں زیر التوائ� ہے ۔انہوں نے کہا مہنگائی روانہ کی بنیاد پر بڑ ھ رہی ہے۔ ن لیگ پارلیمان کے اندر اور باہر ان کو گھر بھجوا کر دم لے گی ۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ انشاللہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ #/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…