پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیوبنانے والاملزم گرفتار

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایف آئی اے سائبرکرائم نے خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم حمزہ کے قبضے سے موبائل اور ویڈیوز کاریکارڈ مل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبرکرائم نے 2 کارروائیوں کے

دوران خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمریلگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، حیدرآبادمیں لڑکی کے باتھ روم میں کیمرے لگا کر ویڈیو بنائی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم لڑکی کوویڈیوسے بلیک میل کررہا تھا جبکہ جعلی آئی ڈی بنا کر ویڈیو بھی وائرل کی تھی ، ملزم حمزہ کے قبضے سے موبائل اور ویڈیوز کاریکارڈ مل گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایک اورکارروائی میں خاتون کوگرفتار کیاگیا ہے، خاتون نے اپنی رشتہ دارلڑکی کی ویڈیووائرل کی تھی، متاثرہ لڑکی کے بہنوئی نے زیادتی کی کوشش کرتے وقت ویڈیوبنائی اور نند نے ویڈیوز وائرل کرکے لڑکی کوخاندان میں بدنام کیا۔گذشتہ ماہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد سے سوشل میڈیا پر تصاویر سے سابقہ منگیتر کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض نے کہا کہ ملزم کے قبضے سے موبائیل فون اور ریکارڈ ضبط کرلیا ہے، ملزم ایاز کیخلاف لڑکی کے بھائی نے شکایت درج کروائی تھی کہ ملزم نازیبا تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کررہا تھا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…