منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے، یہ حکومت صرف فون آنے اور سننے کا انتظار کرتی ہے،نوازشریف

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں دو بیانیئے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا اختلاف ہے، شفاف الیکشن مانگنا مفاہمت یا مزاحمت نہیں بلکہ ہمارا حق ہے، شہبازشریف نے شرح سود میں اضافے کی مذمت کی اور کہا کہ فیصلہ واپس لیا جائے، حکومت معیشت ٹھیک کرنے کے نام پر ہر روز ایک نئی حماقت کررہی ہے،

حکومت کو خبردار کررہا ہوں کہ بجلی اور گیس کی قیمت مزید نہ بڑھائے،مہنگائی اور بڑھتی بے روزگاری کے باعث عوام نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا،شہبازشریف نے شرح سود میں اضافے کی مذمت کی اور کہا کہ فیصلہ واپس لیا جائے، حکومت معیشت ٹھیک کرنے کے نام پر ہر روز ایک نئی حماقت کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ڈویژن کا اجلاس قائد مسلم لیگ محمد نواز شریف اور صد محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اجلاس میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، خواجہ محمد آصف، اویس لغاری اور دیگر سینئیر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز نے لاہور سے آن لائن شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر شہبازشریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں پارٹی کو عوامی خدمت کے باعث کامیابی ملی، مہنگائی اور بڑھتی بے روزگاری کے باعث عوام نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں دو بیانیئے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا اختلاف ہے،شفاف الیکشن مانگنا مفاہمت یا مزاحمت نہیں بلکہ ہمارا حق ہے،ریاست کے دوام کیلئے فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ 3سال کے ناکام تجربے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،

ہماری معیشت، کلچر اور ثقافت کی بربادی کرکے رکھ دی گئی، کنٹونمنٹ الیکشن سب سے بڑی عوامی سطح پر حکومت پر عدم اعتماد تھا، کنٹورنمنٹ بورڈز الیکشن کسی بھی سروے سے بڑا سروے ہے۔ کنٹورنمنٹ بورڈ کے الیکشن میں جیت پارٹی کو عوام کی خدمت کی بدولت کامیابی ملی۔ مہنگائی اور بڑھتی بیروزگاری کی وجہ سے

عوام نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کیا۔باقی صوبوں کے عوام کے بھی شکر گزار ہیں جہنوں نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کیا۔ شہباز شریف نے شرح سود میں اضافے کی مذمت کی اور شرح سود 7.25 فیصد کرکے حکومت نے اپنے بجٹ کو خود جھوٹا قرار دے دیا ہے۔حکومت نے بجٹ ترقی کے ہدف کے ساتھ جاری کیا، پالیسی ریٹ بڑھانا

اس دعوے کے برعکس ہے۔25 بیس پوائنٹس میں اضافہ معیشت پر خود حملہ ہے۔حکومت معیشت ٹھیک کرنے کے نام پر ہر روز ایک نئی حماقت کررہی ہے۔درآمدات اور کرنٹ اکا?نٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش میں یہ نیا بم پھینک دیا ہے۔ پالیسی ریٹ کے معاملے میں 15 ماہ بعد حکومت پھر وہیں آگئی ہے جہاں سے چلی تھی ۔ حکومت

نے آتے ہی پالیسی ریٹ میں اضافہ کیا اور معیشت کو تنزلی اور کساد بازاری میں دھکیلا۔ حکومت اب پھر پالیسی ریٹ بڑھا کردوبارہ معیشت کو مزید کساد بازاری اور جمود کا شکار کرنے جارہی ہے۔ حکومت فسکل پالیسی اقدامات کرے، پالیسی ریٹ نہ بڑھائے۔شہبازشریف نے کہا حکومت کو خبردار کررہا ہوں کہ بجلی اور گیس کی

قیمت مزید نہ بڑھائے۔آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس وصولی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی تباہ کن اثرات مرتب کرنے جارہا ہے ۔پالیسی ریٹ بڑھانے سے عوام اور کاروباری برداری کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔حکومت کی سمت اور جبکہ سٹیٹ بنک کی منزل کچھ اور دکھائی دے رہی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف کا اجلاس

سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ لاہور،راولپنڈی اور گوجرنوالہ خاص طور سے ہمیشہ سے مسلم لیگ(ن) کے گڑھ رہے ہیں لیکن یہاں کے نتائج بہت مایوس کن رہے ہیں۔ ہم کو تنظیم کو مضبوط اور طاقتور کرنا ہے۔حمزہ شہباز اور مریم نواز باقی عہدیداروں کے ساتھ ملکر اس تنظیم سازی کی نگرانی کریں۔جن لوگوں کو عہدیدار بنایا جائے ان

سے ملاقاتیں کریں۔ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی اس لیے عوام ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔نوازشریف نے کہا سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے۔ یہ حکومت صرف فون آنے اور سننے کا انتظار کرتی ہے۔ بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو گہری کھائی میں دھکیل دیا ہے۔ مالم جبہ،بی آر ٹی،بلین ٹری اور

علیمہ باجی کے کیسز کب انجام کو پہنچیں گے؟۔ ہمارا مطالبہ صرف شفاف الیکشن ہیں۔ یہ ہمارا قومی حق ہے اس سے ہمیں کوئی محروم نہیں کرسکتا۔ آئین کی پاسداری اور پارلیمنٹ کا احترام سب پر لازم ہے۔جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے

کہنا تھا مسلم لیگ(ن) میں نہ دو بیانیے اور نہ اختلاف ہے۔شفاف الیکشن مانگنا نہ مفاہمت ہے اورنہ مزاحمت،یہ ہمارا حق ہے۔جو بھی الیکشن شفاف اور فری اینڈ فیئر ممکن بنائے گا ہم اس کی بہت عزت کرینگے۔انہوں نے کہا ریاست کے دوام کیلئے فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ خواجہ آصف کا اجلاس سے خطاب میں

کہناتھا تین سال کے ناکام تجربے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ہماری معیشت،کلچر اور ثقافت کی بربادی کرکے رکھ دی گئی ہے۔ اس وقت تمام محاذوں پر پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک پر مسلط شدہ قیادت ملک کے ساتھ نہیں ہے۔کنٹونمنٹ الیکشن سب سے بڑی عوامی سطح پر حکومت پر عدم اعتماد تھا۔کنٹورنمنٹ بورڈز الیکشن کسی بھی سروے سے بڑا سروے ہے۔ اجلاس سے مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری

احسن اقبال کا خطاب میں کہناتھا کہ ہمیں پولنگ اسٹیشن کی سطح پر تنظیم بنانی چاہیے۔اس تنظیم میں نوجوانون،خواتین،وکلاء اور علماء کو شامل کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ(ن)سرگودھا ڈویڑن کا اجلاس آج (منگل کو )لاہور میں ہوگا جبکہ مسلم لیگ(ن)ملتان ڈویڑن کا اجلاس 22ستمبر بروز بدھ کو ہوگا۔اجلاس قائدمسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف اور پارٹی صدر میاں شہبازشریف کی زیر صدارت ہونگے۔اجلاسوں میں سینیر قیادت اور متعلقہ ڈویڑنل عہدیدار شریک ہونگے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…