پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرتے آن سکرین پکڑے گئے

datetime 20  ستمبر‬‮  2021 |

نئی دہلی(این این آئی)جھوٹے دعوئوں اور بے سروپا باتوں کیلئے مشہور بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ کابل کے سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل پر پاک فوج کے افسران ٹھہرے ہوئے ہیں اور پنجشیر میں مزاحمتی گروپ کے خلاف طالبان کی مدد کررہے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارتی اور مودی جی کے مداح ہونے کے باعث ارنب گوسوامی جنگ پسند ”اینکر” ہیں جو اکثر اپنے پروگرام میں بے سروپا باتیں کرکے اپنا مذاق خود بنواتے رہتے ہیں۔اپنے ایک پروگرام نے

ارنب گوسوامی نے جب کابل کے سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل میں پاک فوج کے افسران کی موجودگی کا اپنے تئیں ریکارڈ توڑ ” انکشاف” کیا تو سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے یاد دلایا کہ کابل کا سرینا ہوٹل صرف دو منزلہ عمارت ہے۔کئی صارفین نے سرینا ہوٹل کابل کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں صاف نظر آرہا ہے کہ یہ دو منزلہ عمارت ہے اور ارنب سوامی کی معلومات اتنی ناقص ہیں کہ اس دو منزلہ عمارت کی پانچویں منزل میں پاک فوج کی موجودگی کا دعویٰ کر بیٹھے۔ارنب سوامی نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ یہ تک کہہ ڈالا کہ وہ ہوٹل میں پاکستانی افسران کے کمروں کے نمبرز بھی بتاسکتے ہیں اور یہ بھی کہ ان افسران نے رات کھانے میں کون سی ڈشیں آرڈر کی تھیں۔ ایک صارف نے سرینا ہوٹل میں موجود کبوتروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ارنب سوامی شاید ان کو آئی ایس آئی اہلکار سمجھ رہے ہیں جب کہ ایک صارف نے ہوٹل کی الٹی تصویر شیئر کرکے لکھا کہ شاید اس طرح ارنب سوامی ہوٹل کی پہلی منزل کے 12 کمروں کو 12 فلورز سمجھ رہے ہیں۔ایک بھارتی بلاگرز نے لکھا کہ شاید دنیا میں کوئی ایسا صحافی ہو جو اتنے اعتماد سے جھوٹی خبریں دے سکتا ہو تاہم اس بار ارنب سوامی پکڑے گئے۔ چین کے صحافی شین شیوی نے بھی ہوٹل کی تصاویر شیئر کرکے لکھا کہ ہوٹل میں ٹوٹل دو منزلیں ہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…