جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کا مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی نے مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ۔اتوار کو یہاں پی پی پی نے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے،آب پارہ چوک اسلام باد میں پیپلز پارٹی کے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنان کے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آبپارہ چوک میں

پارٹی کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے خواتیں خالی ہاںنڈیاں لے کر آئیں ،مظاہرے میں جئے بھٹو جئے بلاول مہنگائی ٹھاہ تبدیلی سرکار ٹھاہ کے نعرے گونجتے رہے ،جیالوں کارکن پرجوش تھے ،سید سبط الحیدر بخاری ابرار رضوی رضوان بخاری راجہ نورالٰہی ،راجہ شکیل راجہ امجد افتخار شہزادہ کے نرگس فیض ملک شہزادی کوثر شباب بخاری بھی موجود تھے ۔نیر بخاری نے خطاب میں کہا کہ موجودہ نا اہل حکومت نے غریب عوام سے وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے اس تحریک کو ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں گے۔نیر بخاری نے کہا کہ اس نکمی حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے یہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہے جس نے جھوٹے وعدے کیے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نے سو دن میں پچاس لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھاحکومتی کرائے کے ترجمان جو بھانڈ ہیں ہر روز عوام کو جھوٹی خوشخبریاں دیتے ہیں لیکن آٹا چینی ادویات غریب عوام کی پنچ سے دور ہو چکے ہیں مافیاز کے شراکت دار عمران خان کو مہنگائی نظر نہیں آتی زندگی بچانے والی ادویات مریضوں کی پہنچ سے بائر ہو گئی ہیں عمران خان وہ بددیانت آدمی ہے جو گھر میں گھس کر ڈاکہ ڈالتا ہے ۔نیر بخاری نے کہا عمران اب تم جیسے نا اہل کو گھر بھیج کر دم لیں گے: پی پی پی مفاہمت نہیں مزاحمت کی جماعت ہے ۔انہوں نے کہاکہ صرف پی پی پی کی قیادت اور کارکنوں نے

جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں ،اپوزیشن میں کچھ حکومت کے جاسوس ہیں،عوام اب سڑکوں پر آ گئے ہیں اور تمارے اقتدار کو ختم کر کہ دم لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کہتا تھا کہ چور حکمران میڈیا پر پابندی لگاتے ہیں ،تم نے میڈیا پر قدغن لگانے کی کوشش کی پی پی پی اس کو مسترد کرتی ہے۔نیر بخآری نے مزید کہا کہ پی پی پی میڈیا آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…