پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

خدیجہ پٹیل انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی پہلی مسلمان چیئرپرسن منتخب

datetime 19  ستمبر‬‮  2021 |

ویانا (این این آئی)جنوبی افریقہ کے ذرائع ابلاغ کی معروف شخصیت خدیجہ پٹیل دنیا کے قدیم ترین ذرائع ابلاغ انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی 35 ویں چیئرپرسن منتخب ہوئی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق خدیجہ پٹیل ایک تحقیقاتی صحافی اور ایشیائی پس منظر رکھنے والی چوتھی نسل کی مسلمان خاتون ہیں جو پہلی غیر یورپی/امریکی اور پہلی مسلمان ہیں جو اس معتبر اور معزز تنظیم کی

چیئرپرسن بنی ہیں۔1950 میں نیویارک سٹی میں 34 مرد ایڈیٹرز اور پبلشرز اور ایک خاتون ایڈیٹر کی کوششوں سے قائم کئے گئے اس پریس انسٹیٹیوٹ نے خدیجہ پٹیل کے علاوہ دو دیگر خواتین کو لیڈر شپ کے عہدوں پر فائز کیا ہے۔اس میں اطالوی خاتون باربرا ٹریونفی کو بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اردن کی ایتاف رودان کو ایگزیکٹو بورڈ کے رکن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ویانا سٹی ہال میں خطاب کرتے ہوئے خدیجہ پٹیل نے جنوبی افریقہ میں اپنی پرورش سے متعلق بتایا جہاں مسلم خواتین کی ذرائع ابلاغ کے میدان میں آنے کی حوصلہ افزائی نہیں دی جاتی تھی۔خدیجہ پٹیل نے دنیا بھر کے ساتھی صحافیوں کو بتایا کہ میں 12 سال کی تھی جب اپنی والدہ کو بتایا کہ میں صحافی بننا چاہتی ہوں۔میری والدہ نے ایک طویل وقفے کے بعد کہا کہ صحافت مسلمان خواتین کے لیے مناسب ذریعہ معاش نہیں۔تحقیقاتی صحافی بننے کے علاوہ خدیجہ پٹیل جنوبی افریقہ کے میل اینڈ گارڈین کی چیف ایڈیٹر بھی تھیں اور اب وہ جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی فنڈ برائے عوامی مفاد کے ذرائع ابلاغ کی سربراہ کے طور پر نوجوان صحافیوں کی معاونت کے لیے سرگرم ہیں۔ صحافت کے پیشے کے بارے میں بات کرتے ہوئے خدیجہ کا کہنا ہے کہ صحافی ہونا دنیا کی بہترین نوکری ہے۔اس میں تنخواہ بہت اچھی نہیں لیکن اس شعبے میں رہ کر کام کرنے والے کو خوشی ملتی ہے۔اس پیشے سے منسلک

رہتے ہوئے ظلم و جبر کے بارے میں کہانیوں کے علاوہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی سے متعلق سٹوریز پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔ہمارے پیشے میں پیچیدہ تجربات کا مشاہدہ کرنے کو ملتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں بہت کچھ سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک یہ ایک ایسا پل ہے جو ہمیں ایک

دوسرے کے لیے اچھا بننے اور خوشی میں شامل کرنے کے قابل بناتا ہے۔خدیجہ پٹیل نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ میں امید کرتی ہوں کہ اس بات کو یقینی بناوں کہ انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ دنیا بھر کے صحافیوں کے لیے خاص طور پر آزمائشی وقت کے دوران بہترین رہنمائی کرے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹراطالوی خاتون باربرا ٹریونفی کا کہنا ہے

کہ ہم خدیجہ پٹیل کو آئی پی آئی کی نئی بورڈ چیئر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں اور دنیا بھر میں آزاد صحافت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ خدیجہ نے یہ اعلی منصب سنبھالنے کے لیے اپنے بورڈ کے ساتھی ارکان کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ایک صحافی اور ایڈیٹر کی حیثیت سے ان کا بہترین تجربہ انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی چیئرپرسن شپ کے لیے نہایت موزوں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…