پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

مولانا مفتی تقی عثمانی بلا مقابلہ وفاق المدارس کے صدر منتخب ہوگئے

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی بلامقابلہ وفاق المدارس کے صدر منتخب، مولانا انوارالحق سینئرنائب صدر ہوں گے،مولانامحمد حنیف جالندھری حسب سابق جنرل سیکرٹری رہیں گے،مولانا فضل الرحمن کی تجویز پر تمام شرکاء اجلاس نے کھڑے ہوکر مفتی تقی عثمانی کی صدارت کی تائید کی،مجلس عاملہ کے اراکین،صوباء ناظمین، ضلعی مسوولین

اور دیگر ذمہ داروں کا تعین صدر وفاق اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس باہمی مشاورت سے کریں گے،وفاق المدارس العربیہ پاکستان پر بھرپور اعتماد اور ہرقیمت پر اتحاد ویکجہتی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار،وفاق المدارس دینی مدارس کے لیے سائبان اور پشتیںان ہے مدارس اور وفاق المدارس کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،مدارس کی حریت وآزادی کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے اجلاس کے شرکاء کا عزم تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے دستوری اور انتخابی فورم مجلس عمومی کا اہم اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور میں مولانا انوار الحق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے ممتاز اور منتخب مدارس کے منتظمین اور علماء و مشائخ نے شرکت کی اس موقع پر وفاق المدارس کے سابق صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی رحلت کے باعث خالی ہونے والی نشست پر صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا-جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدارت کے لیے شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کا نام پیش کیا جس کا اجلاس کے تمام شرکاء نے بھرپور خیرمقدم کیا اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر اس تجویز کی تائید کی یوں مفتی تقی عثمانی دینی مدارس کے سب سے بڑے اور قدیم نیٹ ورک وفاق المدارس کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے اس موقع پر مولانا انوار الحق کو وفاق المدارس کا سینئرنائب صدر نامزد کیا گیا

جبکہ مولانا محمد حنیف جالندھری حسب سابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری ہوں گے یاد رہے کہ دوماہ قبل 17 جون کو دارالعلوم زکریا اسلام آباد میں مولانا محمد حنیف جالندھری کو چھٹی بار وفاق المدارس کا بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا تھا دیگر عہدیداروں،مجلس عاملہ کے اراکین،صوباء ناظمین،معاون ناظمین،ضلعی مسوولین اور مختلف کمیٹیوں کے اراکین کا صدر وفاق اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان

باہمی مشاورت سے تعین کریں گے-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عمومی کے اجلاس میں چاروں صوبوں،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان پر بھرپور اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا- اجلاس کے شرکاء نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی بہتری اور خدمت کے لیے ہرممکن کردار اداکرنے کا ارادہ کیا- شرکاء اجلاس نے باہمی اتحاد واتفاق اور اجتماعیت ویکجہتی کے ذریعے دینی مدارس اور وفاق المدارس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہا ر کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…