منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

قطری امیر، سعودی ولی عہد اور اماراتی مشیر سلامتی کی بحر الاحمر میں برادرانہ ملاقات، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان نے بحرالاحمر میں برادرانہ ملاقات کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر بدر العساکر نے تینوں کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ

بحرالاحمر میں ایک دوستانہ اور برادرانہ ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان اکٹھے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر نے دوحہ میں قطر کے امیر سے 4 سال میں پہلی مرتبہ ملاقات کی تھی جو ایک تنازع کے خاتمے کے لیے معاہدے کے بعد دیکھی گئی تھی۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے 2017 کے وسط سے قطر پر سفارتی، تجارتی اور سفری پابندی عائد کردی تھی۔قطر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پابندی کا مقصد اس کی خود مختاری کو نقصان پہنچانا ہے۔رواں سال جنوری میں قطر کے سعودی عرب اور تین دیگر عرب ممالک کے درمیان تین سالہ پرانے تنازع امریکی حمایت یافتہ معاہدے کے ساتھ ختم ہوگیا تھا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے 5 جنوری کو سعودی عرب میں تاریخی علاقائی سربراہی کانفرنس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو کچھ ہوا وہ ہے وہ تمام اختلافات کے خاتمے اور سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا سبب بنے گا۔سرکاری سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے مشترکہ اقدام کو مستحکم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں واشنگٹن کے کہنے پر ہونے والے معاہدوں میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…