منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب میں برسوں سے عائد نئی سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام پر پابندی ختم

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)بزدار حکومت کے کان کنان کی فلاح وبہبود اورشعبہ کان کنی میں انقلابی اقدامات کی بدولت مالی سال2020-21 میں 10.19ارب روپے سے زائد ریکارڈ ریونیو وصولی ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کان کنی کے وسائل کا بھرپور اور بہتر استعمال یقینی بنایا جائے گا۔کنسٹرکشن سیکٹر کے فروغ کیلئے سیمنٹ سیکٹر پر عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں

اور پنجاب میں نئی سیمنٹ فیکٹریوں کیلئے22نئے این او سی جاری کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال میں 10 سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے این او سی جاری ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے مزید این او سی کے اجراء کا عمل جاری ہے۔ نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے لاکھوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ پسماندہ علاقوں میں نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے معاشی ترقی ہوگی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ نمک اور کوئلے کی صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک ارب 64کروڑ روپے ریونیو وصولی کی گئی ہے۔ نمک کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے 21راک سالٹ ایکسپلوریشن لائسنس جاری کئے گئے۔ کوئلے کی 4اورنمک کی 8مائنز کے آغاز سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ کوئلہ کی کان کنی پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے اور کوئلہ کے 20بلاکس کے نیلام عام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بروقت معلومات فراہم کرنے کیلئے منرل کیڈسٹرل سسٹم لایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے ای،فائٹنگ اورآفس آٹو میشن سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا نفاذ کیا گیا ہے۔ مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے تحت45ان سروس تربیتی کو رسز شروع ہو چکے ہیں

اور 3000 ورکرز کی پروفیشنل ٹریننگ کرائی گئی۔ پنجاب سکول آف مائنز کٹاس میں جدید سہولیات سے آراستہ ان سروس ٹریننگ اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔ مائن سیمپل ٹیسٹنگ لیبارٹری خوشاب کو بحال اور بہتر بنایا جا رہا ہے۔ خوشاب اورمیانوالی اور خوشاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز کے نئے دفاتر بنائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار

کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کان کنوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ یقینی بنانے کیلئے قابل قدر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے معائنہ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کر دی گئی۔کان کنی کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے سرگودھا پل111پر ریسکیوا سکواڈ قائم کر دیا گیا ہے۔کان کنان کے بچوں کیلئے سکالر شپ کی مد میں 300فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔کان کنان کے 5600بچوں کو سالانہ تعلیمی وظائف کی مد میں

8کروڑ 50لاکھ روپے دیئے گئے۔معذورکان کنوں کو6000روپے ماہانہ کی خصوصی گرانٹ دی جا رہی ہے۔میانوالی کے علاقے مکڑوال میں 10بیڈز پر مشتمل مائنزلیبر ویلفیئرہسپتال بنایا گیا ہے۔کوہ سلیمان سمیت دور دراز علاقوں میں کان کنوں کے علاج معالجے کیلئے 6 مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسریاں بنائی جا رہی ہیں۔ضلع چکوال میں کان کنوں کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کان کنوں کو پینے کے صاف پانی کیلئے بستی ڈاہر،مکڑ والا اورچواسیدن شاہ میں 3واٹر سپلائی سکیمیں اورآراو پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…