کراچی (آن لائن)سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں 22ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کوویڈ ایمرجنسی ڈیوٹی دینے والے اداروں پر چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ہر سال ماہ صفر کی 14 تاریخ کو بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کا تین روزہ عرس منایاجاتا ہے جس کے دوران مختلف پروگرام اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں