منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

صبح کے وقت صرف 1 بار یہ سورۃ پڑھ لیں! حاجتوں کو پورا کرنے والا زبردست وظیفہ

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سورۃ یٰسین کے بے حد فضائل ہیں جو مختلف احادیث میں جمع کئے گئے ہیں جو حضور اقدس ﷺ کے بیان کردہ ہیں . عطاء بن ابی وباء ؓ کہتے ہیں کہ مجھے حضور اقدس ﷺ کا یہ ارشاد پہنچا ہے کہ جو شخص سورہ یاسین کو شروع دن میں یعنی جیسے ہی فجر کی نماز کے بعد شروع دن میں پڑھے اس کی تمام دن کی حاجات اللہ کے

حکم سے پوری ہوجائیں گی سب سے پہلے تو فجر کی نماز پڑھنے والا انشاء اللہ اللہ کی ذمہ داری میں ہوتا ہے اس کا سارا دن جو بھی وہ گزارے گا وہ اللہ کافرمان ہے کہ وہ انسان جو فجر کی نماز پڑھتا ہے وہ میرے ذمہ میں ہے اور اس کے بعد اگر کوئی شخص سورہ یٰسین کی تلاوت کرلے تو حضور اقدس ﷺ نے فرمایا ہے کہ اس کی اس دن کی تمام حاجات اللہ تعالیٰ پوری فرمائیں گے احادیث میں سورہ یاسین کے بہت سے فضائل وارد ہوئے ہیں ایک روایت میں ہے کہ ہر چیز کے لئے ایک دل ہوا کرتا ہے قرآن پاک کا دل سورہ یٰسین ہے جو شخص سورہ یاسین پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے دس قرآن پڑھنے کا ثواب لکھتا ہے ایک روایت میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ طٰہٰ اور سورہ یاسین کو آسمان اور زمین کے پیداکرنے سے ہزار برس پہلے پیدا کیا جب فرشتوں نے سنا تو کہنے لگے کہ خوشحالی ہے اس امت کے لئے جس پر یہ قرآن اتارا جائے گا اور خوشحالی ہے ان دلوں کے لئے جو اس کو اُٹھائیں گے یعنی یاد کریں گے اور خوشحالی ہے ان

زبانوں کے لئے جو اس کی تلاوت کریں گے ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص سورہ یٰسین کو صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے واسطے پڑھے اس کے پہلے سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں پس اس سورت کو اپنے مردوں پر پڑھا کرو ایک اور روایت میں ہے کہ سورہ یاسین کا نام توریت میں منعمہ ہے کہ اپنے پڑھنے والے کے لئے دنیا او ر آخرت کی بھلائیوں پر

مشتمل ہے اور یہ دنیا و آخرت کی مصیبت کو دور کرتی ہے اور آخرت کے ہول کو دور کرے گی تورات میں اس سورت کا نام رافعہ اور خافظہ بھی ہے یعنی مومنوں کے رتبے بلند کرنے والی اور کافروں کو پست کرنے والی ایک روایت میں ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ سورہ یاسین میرے ہر امتی کے دل میں ہو ایک روایت

میں ہے کہ جس نے سورہ یاسین کو ہر رات میں پڑھا پھر مرگیا تو شہید مرا ایک روایت میں ہے جو یاسین کو پڑھتا ہے اس کی مغفرت کردی جاتی ہے جو بھوک کی حالت میں پڑھتا ہے وہ سیر ہوجاتا ہے اور جو راستہ گم ہوجانے کی وجہ سے پڑھتا ہے وہ راستہ پا لیتا ہے جو شخص جانور کے گم ہوجانے کی وجہ سے پڑھے وہ جانور پالیتا ہے اور جو کسی شخص

کے گم ہوجانے پر پڑھے انشاء اللہ وہ شخص ملے گا اور جو ایسی حالت میں پڑھے کہ کھانا گم ہوجانے کا خوف ہو تووہ کھانا کافی ہوجاتا ہے یعنی اگر کھانے میں مہمان زیادہ آگئے ہیں کھانا کم پڑرہا ہے تو ایک دفعہ سورہ یاسین پڑھ کر اس کھانے پر دم کردیں تو انشاء اللہ وہ کھانا تمام مہمانوں کے لئے کافی ہوجائے گا جو ایسے شخص کے پاس پڑھے جو نزاع میں ہو تو

اس وقت اس پر نزاع میں آسانی ہوجاتی ہے .تو سورت مزمل کا ہر فجر کی نماز کے بعد ورد کرے ، اللہ نے چاہا تو انشاء اللہ ، پیسوں کے بند دروازے خود ہی کھول دے گا۔ موجودہ دور میں زند ہ رہنے کے لیے پیسوں کی ہر فرد کو ضرورت پڑتی ہے لیکن اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کے پاس پیسوں کی کمی ہے تو سورت مزمل کا ورد کرے انشااللہ پیسوں

کے بند دروازے کھل جائیں گےمعاشی تنگی سے نجات:۔معاشی تنگی کیلئے سورت مزمل فجر کی نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھنے سے تنگدستی دور ہوجائے گی۔ دکھ درد سےنجات کیلئےاکتیس مرتبہ پڑھیں۔ اگر کسی مصیبت میں مبتلا ہو تو 101 بار پڑھیں۔ لڑکے یا لڑکی کا رشتہ درکار ہو تو تین تسبیح اس سورہ پاک کی پڑھیں۔۔اگر کسی شخص کی بیوی

نافرمان ہو تو اس کیلئے 7 بار پڑھ کر کسی چیز پر دم کرکے اسے کھلادے۔ جسم درد کرتا ہو اور کام کاج میں جی نہ لگتا ہو تو سات مرتب پڑھ کر خود پر دم کرے۔ بچہ نافرمان ہوتو 3بار کسی چیز پر دم کرکے بچے کو کھلادے۔امراض چشم کا علاج:۔اگر کوئی امراض چشم میں مبتلا ہو اور اس کی دیکنے کی طاقت کمزور ہورہی ہو،آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا

ہو تو ایسی صورت حال میں اکتالیس مرتبہ یہ سورہ مبارک پڑھ کر پانی پر دم کرے اور آنکھوں پر لگائے جو پانی بچ جائے اس کو یقین و عقیدت کے ساتھ پی لے تو حق تعالیٰ نے چاہا توسات دنوں کے اندر ہی رب تعالیٰ اپنے فضل و کرم کی بدولت اپنے اسم مبارک کی برکت سے شفا عطا فرمائے گا۔،اور انشاالہ بہماری دور ہو جائے گی ہر نماز کے بعد تین

مرتبہ اس سورہ پاک کا کثرت سے ذکر کرنے سے اللہ پاک صاحب کشف کے مرتبہ سے سرفراز فرماتا ہے۔ دین و دنیا میں اس کیلئے بھلائی کے سامان پیدا فرماتا ہے۔ اگر کوئی گھریلو قسم کی پریشانیوں میں مبتلا ہو اور سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہو تو اسے چاہیے کہ وہ ہر نماز کے بعد اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…