منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال کر ایمبر لسٹ میں شامل کر دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندنِ ،کراچی، لاہور (اے پی پیِ، این این آئی)حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، برطانیہ نے پاکستان کا نام سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے نکالنے کے بعد ایمبر لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ایمبر لسٹ میں

موجود پاکستان سے جانے والے مسافروں کو 10 روز تک گھر میں قرنطینہ کرنا ہو گا، فیصلے کا اطلاق بدھ 22 ستمبر کی صبح 4 بجے سے ہوگا۔دریں اثنا پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے بھی اپنے ٹویٹ کے ذریعے فیصلے کی تصدیق کر دی۔دوسری جانب پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے خصوصی پروازیں شروع کرنے کے لیے پلان تیار کرلیا ۔پی آئی اے اپنے مسافروں کو چارٹر فلائٹس کے ذریعے برطانیہ پہنچائے گا۔پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے سی ای او ارشد ملک نے بتایا کہ پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو کورونا پابندیوں والے ممالک کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کے فوری بعد تیاریاں شروع کردی ہیں۔ارشد ملک کے مطابق پی آئی اے کے مسافروں کو برطانیہ پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں اور اب کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے ،پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے نکلوانے کے لئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…