منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کیا آپ بھی جسم کے مختلف حصوں پر گھٹلیوں سے پریشان ہیں؟ ان سے نجات پانے کے چند آسان قدرتی طریقے

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لیپوما یا رسولیاں ایک “فیٹی ٹیومر” کہلاتی ہیں۔ جو آپ کی جلد اور پٹھوں کے درمیان واقع چربی کی بنی ایک گانٹھ ہوتی ہے۔ وہ عام طور پر دھڑ، گردن، بغلوں، بازو، رانوں اور اندرونی اعضاء میں پائی جاتی ہیں۔ جو چربی کے خلیوں میں تیز اور غیر معمولی اضافے کی وجہ سے تشکیل پاتی ہیں۔رسولیاں بھی سخت اور نرم دو طرح کی ہوتی ہیں کچھ ایسی ہوتی ہیں

کہ اگر ان کو انگلیوں سے دبایا جائے تو گوشت اندر کی جانب جانے لگتا ہے اور کچھ سخت ہوتی ہیں جن پر ہاتھ لگایا جائے تو وہ گوشت میں درد کرنے لگتی ہیں۔ رسولیاں ان خلیوں سے بنتی ہیں جن خلیوں سے ہمارے دانت بنتے ہیں۔کے فوڈ کے مطابق اگر کسی کو تھوڑی سے بھی رسولی ہو تو وقت پر اس کا علاج شروع کردیں یہ عام طور پر ایک سے دو ماہ میں بڑھ جاتا ہے یہ بڑھ جائے اگر تو آپریشن سے بھی بعض اوقات ٹھیک نہیں ہو پاتی ہیں کیونکہ اندر ہی اندر جسم میں انفیکشن بڑھ جاتا ہے۔ ایک لیپووما 3 سینٹی میٹر (1 انچ)، 5 سینٹی میٹر (2 انچ) تک کی بھی ہوسکتی ہے اور سے مذید بڑی بھی۔ قدرتی غذاؤں کے ذریعے رسولیوں کا علاج : نیم کا تیل ہماری جلد کی حفاظت میں مدد کرتا ہے۔ اور لیوپوماس یعنی رسولیوں کے علاج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔السی میں اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ السی کے بیجوں کا تیل اور نیم کا تیل مکس کریں اور روزانہ دن میں دو مرتبہ جہاں رسولی ہے اس جگہ کی ہلکے ہاتھ سے مالش کریں اس سے آپ کی رسولیاں سکڑ جائیں گی اور آپ کو آرام ملے گا۔ خودرو پودے کا تیل بھی آپ کو بازار میں پنسار کی دکان سے آسانی سے دستیاب ہوجائے گا اس تیل میں آپ گرین ٹی مکس کریں اور رسولیوں پر لگالیں اور کچھ دیر رہنے دیں ایسا کرنے سے آپ کی رسولی کی جڑ کمزارو ہوگی اور وہ ایک مقررہ وقت کے بعد ختم ہوجائے گی۔ ہلدی اینٹی انفلامیٹری ہے اس میں آپ نیم کا تیل مکس کرکے ایک لیپ بنائیں اور رسولیوں پر لگائیں یہ ان کے اندر کا پھول پن ختم کرے گا اور جلد کو نرم و ملائم بنانے میں مدد کرے گا۔ مچھلی میں وٹامن بی 12 اور فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو اینٹی رسولی سمجھے جاتے ہیں اس لئے مچھلی زیادہ سے زیادہ کھائیں اور مچھلی کے تیل کی مالش کرتے رہیں۔چیری اور اسٹابریز کے اندر موجود اجزاء بھی کینسر سیلز کو ختم کرنے میں مفید ہیں ان کے اندر موجود Ellagic acid رسولیوں کو نرم کرکے ان کو ہلکا بناتا ہے اور یوں آہستہ آہستہ وہ خود ختم ہونے لگتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…