منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر قومی کرکٹرز افسردہ، کرکٹرز کے دکھ بھرے ٹوئٹ

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر قومی کرکٹرز افسردہ ہوگئے۔سیریز منسوخ ہونے پر کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، انور علی، عامر یامین اور دیگر کرکٹرز کا دکھ بھرے ٹوئٹ کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز ختم ہونے پر مایوسی ہوئی۔ سیریز سے لاکھوں شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹ آنی تھی۔

سیکیورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں،پاکستان زند ہ باد۔ محمد حفیظ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک اور قابل فخر قوم ہے۔ سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ پوری قوم کے لئے افسوسناک ہے۔عامر یامین نے اپنے ٹوئٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔ سیریز کا منسوخ ہونا مایوس کن خبر ہے۔انور علی خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی ہونے پر دل افسردہ ہے۔یہ اچھا نہیں ہوا، آپ کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی۔سیریز ملتوی کرنے کا یکطرفہ فیصلہ درست نہیں.۔ شاداب نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کا یوں اچانک دورہ? پاکستان ملتوی کرنا دل دہلا دینے کے برابر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا ہے، پاکستانیوں کو کرکٹ بہت پسند ہے اور ہم نے ملک میں کرکٹ کو واپس لانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔‘ شاداب خان نے کہا کہ ’پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) اور پاکستان کا دورہ کرنے والی دیگر ٹیمیں ہماری مہمان نوازی اور سیکیورٹی انتظامات کا ثبوت ہیں۔‘قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ ’ہم ملک میں کرکٹ واپس لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔‘ امام الحق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا میرا ملک محفوظ ہے، پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ہے ۔سیریز منسوخ ہونا دل دہلا دینے والی بات ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ یہ سوچ کر میں اور زیادہ افسردہ ہورہا ہوں کہ ہمارے فینز کتنے اپ سیٹ ہوں گے۔حسن علی نے کہا کہ دنیا سے میں یہی کہوں گا کہ ہمارا ملک کرکٹ کے لئے محفوظ ہے۔حسن علی نے کہا کہ فینز سے یہی کہوں گا کہ ہم ان کی افسردگی کو خوشیوں میں بدلیں گے۔ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے کہا دورہ نیوزی لینڈ کے

عین وقت پر منسوخ ہونے پر اپنی مایوسی بیان کرنے سے قاصر ہوں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کاش میرے پاس اپنی مایوسی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ہوتے۔شاہین شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس نہ صرف دنیا کی بہترین سیکورٹی فورس ہے بلکہ بہت سی غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان میں اپنے کرکٹ دورے کامیابی سے اور پرامن طریقے سے مکمل کیے ہیں۔ پاکستان کے سیکورٹی ادارے دنیا کے بہترین ادارے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…