منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا نے ہمیں اب بھی تسلیم نہ کیا تو نتیجہ خطرناک ہو گا، ذبیح اللہ مجاہد

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا اسلامی امارت افغانستان کو تسلیم کرے، یہ افغانوں کا حق ہے۔افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ہم کو اب بھی تسلیم نہ کیا تو اس کا نتیجہ خطرناک اور اچھا نہیں ہو گا۔انہوںنے کہاکہ اسلامی امارت کو تسلیم نہ کیا گیا تو

اس کا نقصان افغانستان کو بھی ہو گا اور دنیا کو بھی، امریکا کی افغانستان کی سر زمین سے دہشت گردی سے متعلق تشویش بے جا ہے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کی سر زمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغانستان کی سر زمین پر ہمارا کنٹرول ہے، جس میں ہر دن مضبوطی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ القاعدہ سمیت مختلف دہشت گرد گروپس افغانستان میں نہیں ہیں، ناہموار پہاڑی علاقوں میں اگر کوئی ہے تو ان کو روکیں گے۔افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ کوئی غیر ملکی دہشت گرد افغانستان میں موجود نہیں ہے، ایسی اطلاعات غلط ہیں، مذاکرات کا راستہ کھلا ہوتا تو 20 سال جنگ نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی وزارتِ خزانہ ہے، اس کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، قطر، اردن، پاکستان، یو اے ای سمیت دیگر ممالک کی حکومتوں نے ہماری مدد کی ہے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد ین نے بتایا کہ ہماری قوم ابھی جنگ سے نکلی ہے، اس کو مدد کی ضرورت ہے، ہمارے لیے ملین ڈالرز سے زیادہ امداد کا اعلان ہوا ہے، وہ ہم کو دیئے جائیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری مدد کی جائے، یہ دنیا کے لیے بھی اچھا ہوگا اور ہمارے لیے بھی، طالبان میں کوئی اختلافات نہیں، اس حوالے سے ملا بردار کی ویڈیو جاری ہوئی ہے۔افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دنیا بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے گی، ایئر پورٹ، تعلیم، صحت ،سمیت دیگر شعبوں میں خواتین کام کرنے آ رہی ہیں۔ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان جو یونیورسٹیز بند ہیں وہ بھی جلد کھل جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…