بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

چاروزرائے خزانہ بدلنے کے باوجود پیٹرول،ڈالر،قرضے اور مہنگائی اوپر جا رہے ہیں،گھبرانا نہیں کا ورد کرنے والا سمجھ لے آئندہ اس نے آنا نہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروںنے یٹرول اور دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروزرائے خزانہ بدلنے کے باوجود پیٹرول،

ڈالر،قرضے اور مہنگائی اوپر جا رہے ہیں،پیٹرول اور ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ وسطی پنجاب کے صدرراجہ پرویز اشرف ،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ اور سیکرٹری اطلاعات شہزادچیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کے اقدامات سے مہنگائی اور غربت کا نیا طوفان آنے والاہے ،اوگرا نے پیٹرول ایک روپیہ مہنگا کرنے کی سفارش کی لیکنسلیکٹڈ نے 5روپے اضافہ کر دیا،خودکشیوں اور جرائم کی تعداد میں اضافہ حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ گھبرانا نہیں کا ورد کرنے والا سمجھ لے آئندہ اس نے آنا نہیں،عمران اور بزدار کی کارکردگی میٹنگز،بیانات اور دوروں تک محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مجموعی قرضہ آسمان کو چھو رہا ہے ،گردشی قرضے 2200ارب سے تجاوز کر گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…