جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئی تصاویر شیئر کر دیں

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئی تصاویر شیئر کر دی ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کیا جس کی تصاویر وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ

خاتون اول، بشریٰ بی بی کی جانب سے لاہور میں واقع پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کادورہ کیا گیا، اس دوران بشریٰ بی بی کو سہولتوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ واضح رہے کہ خاتون اول بشری بی بی نے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مینٹل ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دور ہ کیا اورفراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ خاتون اول کو ادارے میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ خاتون اول نے ادارے میں دیے جانے والے کھانے اورمریضوں کی دیکھ بھال کے بارے میں دریافت کیا۔خاتون اول نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تیمارداری بھی کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خاتون اول بشری بی بی نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔بشری بی بی نے لاہور میں ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر میں آڈیٹوریم، لائبریری اور کانفرنس روم کا معائنہ کیا۔ ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔ مختلف مذاہب میں تصوف سے متعلق نظریات پر لیکچرز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔خاتون اول بشری بی بی کا طلبہ کیلئے بھی تاریخی اقدام، وزیراعظم کی اہلیہ نے ای لائبریری کا بھی افتتاح کر دیا۔ اسٹوڈنٹس کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والیافراد مستفید ہوسکیں گے، ریسرچ سینٹر میں طلبہ کی اسکالرشپ سے متعلق رہنمائی کیلئے آن لائن پورٹل قائم کیا جائے گا۔ خاتون اول کی کاوشوں سے سینٹر کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا یا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…