منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جہاز، ٹرین، اورنج ٹرین چل سکتی ہے تو پبلک ٹرانسپورٹ کیوں نہیں،ٹرانسپورٹرز نے ملک جام کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہمارا معاشی قتل بند کرے،

15 ستمبر تک ٹرانسپورٹ بحال نہ کی گئی ملک بھر کی سڑکوں کو بلاک کردیں گے۔مرکزی چیئرمین حاجی اکرم ذکی، سیکرٹری ملک ظفر، حاجی بجاش خان نیازی، میاں خان بلوچ اور اختر خان نیازی نے دیگر ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن اور حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ ہوگیا۔ جہاز، ٹرین، اورنج ٹرین چل سکتی ہے تو پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا جواز سمجھ نہیں آتا، اس فیصلے سے غریب آدمی کے گھر کا چولہا بند ہوگیا۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے ورنہ پورا ملک جام کردیں گے۔ٹرانسپوٹرز نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…