بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

پٹرول کے حصول کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار، پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایات جاری

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)ضلع سکردو میں پٹرول کے حصول کیلئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا ورنہ پٹرول نہیں ملے گا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے

جاری حکم نامے کے مطابق کرونا وبا کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت نے کرونا ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے، اس لیے ضلعی انتظامیہ نے سب ڈویژن سکردو میں کرونا وبا کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے اور کرونا ویکسین کے عمل میں تیزی لانے اور مزید بہتری کیلئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ وہ افراد جن کے پاس کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ موجود نہ ہوں ان افراد کو پٹرول اور ڈیزل نہیں دیا جائے گا۔ پٹرول پمپ پر کرونا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ حکم نامے میں تمام پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ سکردو سمیت بلتستان کے دیگر اضلاع میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے اور عوام کی جانب سے ویکسین لگانے میں عدم دلچسپی کے باعث کرونا کیسز بڑھ گئے۔ جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے نئی پالیسی متعارف کرا دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…