منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

معاون خصوصی جمشید چیمہ کے بچوں ، فیملی کو مبینہ طور پر زہر دینے کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت،خانساماں کے سامان سے کیمیکل بھی برآمد

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ اور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ کے بچوں اور فیملی کو مبینہ طور پر زہر دینے کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ بچوں اور فیملی کو زہر (سلو پوائزن)دینے کے حوالے سے کچھ حقائق سامنے آئے ہیں۔ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ کے مطابق

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھر کے ملازمین کو گرفتار کیا اور سامنے آیا کہ غیر موجودگی میں مشکوک افراد ان سے ملنے آتے تھے اور قیمتی تحائف دئیے جاتے تھے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ ہمارے گھر کے سابق مالک کی بیٹی مہناز بیگم ان ملازمین سے مسلسل رابطے میں تھی اور انہیں نقد رقوم دیتی رہتی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ مبینہ طور پر ہمارے گھر کے سابق مالک محمد خان کی بیٹی کا خیال تھا کہ یہ گھر وراثت میں دیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہونے پر وہ حسد کا شکار ہو گئی ۔ خانساماں کے سامان سے پولیس نے کچھ مشکوک کیمیکل بھی قبضے میں لئے جس کو خانساماں نے کھانے میں متعدد دفعہ ملانے کا انکشاف بھی کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق گھر کے ملازمین نے مبینہ طور پر مہناز نامی خاتون کے ساتھ مل ک رقتل کی منصوبہ بندی کی ۔جمشید اقبال چیمہ نے جس شخص سے گھر خریدا اس کی بیٹی مہناز کو اس پر رنج تھا،مہناز تصویریں بنانے کے بہانے گھر آئی اور جمشید اقبال چیمہ کے ملازمین کو ساتھ ملا لیا اور انہیں لالچ دیا اگر آپ پورے خاندان کو ماردو تو گھر آپ کو مل جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملازمین لاکھوں روپے لے کر لالچ کی غرض سے پلان میں شامل ہوئے ۔ذرائع کے مطابق گھر کے باورچی نے کھانے میں زہر ڈالا اور بچوں کو کھلایا،جمشید اقبال چیمہ اور اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کو نیند کی گولیاں دے کر ڈرائیو پر بھیجنے کا پلان بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…