جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

عمر شریف کی حالت تشویشناک، اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے گئے

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کے سینئر کامیڈین اداکار عمر شریف کی اہلیہ نے کہاہے کہ ان کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، انہوں نے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی۔

پاکستان کے سینیئر کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں سے ان کی صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ پر عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ عمر شریف کے لیے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔عمر شریف کی اہلیہ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا میں زرین عمر اور جواد عمر حکومتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم صرف یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عمر اور ان کے اہلخانہ نے حکومت اور کسی ادارے سے مالی امداد کی درخواست نہیں کی۔ ہم عمر شریف کا ویزا جلد سے جلد حاصل کرنے کیلئے مدد مانگ رہے ہیں۔خیال رہے کہ عمر شریف کچھ عرصے سے کافی علیل ہیں، وہ گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…