واشنگٹن ٗ کابل (این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیدن گزشتہ روز چھٹیاں گزارنے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن پہنچے جہاں صحافیوں کی جانب سے ایک سوال پر کہ کیا آپ طالبان کو تسلیم کریں گے
جس پر امریکی صدر نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا کو طالبان کو افغانستان کی قیادت کے طور پر تسلیم کرنے میں کوئی جلدی نہیں۔دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ان کے نظریات میں تبدیلی نہیں آئی، شرعی قوانین کی پاسداری کرتے ہیں، توقع نہیں تھی کابل کا کنٹرول اتنی جلدی حاصل ہو جائے گا۔ ان کا کوئی رکن کسی کے گھر میں داخل نہیں ہوا، خواتین کو طالبان سے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔غیرملکی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں اتنی جلدی حکومت بنانے کیلئے تیارنہیں تھے، اس لیے کچھ دیر ہورہی ہے، نئی حکومت کی تشکیل کے بعد شہریوں کو احتجاج کا بھی حق حاصل ہو گا۔طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ ان کا کوئی رکن کسی کے گھر میں داخل نہیں ہوا، خواتین کو طالبان سے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔