کراچی(این این آئی)نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں حکومت پاکستان کے قرض میں 1 ہزار 172 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2021 میں حکومت پاکستان کا مقامی قرض 5 سو 61 ارب روپے بڑھ کر 26 ہزار 826 ارب روپے ہوگیاہے۔حکومت کے مقامی قرضوں میں 19 ہزار 52 ارب طویل مدتی اور 7 ہزار 7 سو 43 ارب قلیل مدتی قرض ہیں۔حکومت کا قلیل مدتی قرض جولائی میں 1 ہزار 63 ارب روپے بڑھا ہے جبکہ حکومت کا طویل مدتی قرض 504 ارب روپے کم ہوا ہے۔جولائی میں حکومت کا بیرونی قرض 611 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 43 ارب روپے ہوگیا ہے۔ڈالر کی قدر 157 روپے سے 162 روپے ہونے سے حکومت کا بیرونی قرض 411 ارب روپے بڑھا ہے۔نیا پاکستان میں جولائی میں 2 ارب 40 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔