بیوی کے کہنے پر اس کے جوتے بھی اُٹھا سکتا ہوں، شہروز سبزواری

6  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار شہروز سبزواری اپنی سابقہ اہلیہ کی ایک عادت سے بہت زیادہ متاثر ہوئے جس کا انہوں نے برملا اعتراف کیا ہے۔شہروز سبزواری نے حال ہی میں اپنی دوسری اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور پیشے کے حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ

اگر میری بیوی اور پارٹنر بولتی ہیں کہ کپڑے اٹھا کر دیں تو میں انہیں اٹھا کر دوں گا، ان کا کہنا تھا کہ بطور شوہر اہلیہ کو جوتے یا کپڑوں سمیت دوسری چیزیں اٹھا کر دینا میری ذمہ داری ہے، اہلیہ کے کہنے پر جوتے بھی اٹھا کر دوں گا۔ شہروز سبزواری نے اپنی صاحبزادی کی تربیت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اولاد کی تربیت ماں سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا، اس میں کوئی شک نہیں کہ سائرہ میری بیٹی نورے کی بہت اچھی تربیت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تو صرف نورے کے ساتھ تھوڑا وقت گزارتا ہوں، لیکن نورے کی اصل تربیت سائرہ کررہی ہے۔شہروز سبزواری نے کہاکہ نورے کو کم عمری کی وجہ سے باتیں ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں آتیں مگر والدہ اور وہ ایک دوسرے کی باتوں کو سمجھ جاتے ہیں۔یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے گزشتہ برس سائرہ یوسف سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران صدف کنول سے شادی کی تھی۔سابق اہلیہ سائرہ یوسف کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔شہروز سبزواری نے ایک ٹی وی پروگرام میں اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ شرکت کی۔بیٹی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ نورے کو ابھی میری باتیں ٹھیک سے سمجھ نہیں آئیں گی کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہے۔اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ نورے زیادہ تر وقت اپنی والدہ کے ساتھ ہی گزارتی ہے۔شہروز سبزواری نے کہا کہ ماں، ماں ہوتی ہے اولاد کی تربیت ماں سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا ہے اور سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…