جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جن معاملات پر پاکستان کو تشویش ہے، حل کریں گے، افغان طالبان

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ پنج شیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے، جہاں احمد مسعود کی سربراہی میں قومی مزاحمتی فرنٹ طالبان کے خلاف برسر پیکار تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذبیح االلہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وادی پنج شیر میں دشمن کے مکمل علاقے پر قبضہ کر لیا گیا ہے

اور پوری وادی طالبان کے کنٹرول میں ہے۔ انھوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ طالبان نے افغانستان کے تمام جنگی ساز وسامان پر قبضہ حاصل کر لیا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان اس ملک میں کہیں پر بھی کسی بھی طرح کی جنگ نہیں چاہتے لیکن کچھ لوگ کابل سے فرار ہو گئے اور بیت المال کے اسلحے کو استمعال کرتے ہوئے حکومت اور لوگوں کے لیے سردرد بنے۔ان کا کہنا تھا کہ جن معاملات پر پاکستان کو تشویش ہے حل کریں گے ہماری سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، انکا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد افغانستان میں امن و امان سے متعلق بات چیت کے لئے آیا تھا، وفد نے سکیورٹی اور دیگر معاملات پر بات کی، طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ افغانیوں کے لئے سرحدیں کھلی رکھے، پاکستان کے افغانستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر ان کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ متحد رہیں اور دوبارہ ایسے حالات نہ بننے دیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے پنج شیر کے لوگوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا: چند افراد جنگ کی بات کر رہے تھے وہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ایک رپورٹ جس کی میں تصدیق نہیں کر سکتا ہے کہ امراللہ صالح تاجکستان چلے گئے ہیں۔ہماری ان سے اپیل ہے کہ ایسے افراد واپس لوٹ آئیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، بس انہیں مزید شر پھیلانے سے رکنا ہوگا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے پنج شیر کے لوگوں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے ساتھ کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ سب ہمارے بھائی ہیں۔ ایک ملک اور ایک ہدف کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس فتح کے ساتھ تمام ملک جنگ سے نکل آیا ہے، لہذا اب ہم آزادی، خودمختاری اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزار سکیں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان نے مذاکرات کے ذریعے وادی پنج شیر کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی پوری کوشش کی اور اس کے لیے وادی پنج شیر کے علمائے کرام، وہاں کے مجاہدین اور شہریوں سے بھی رابطہ کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان نے برادرانہ طریقے سے وادی پنج شیر کے

مسئلے کا حل تلاش کرنے کی پوری کوشش کی۔ہم نے ایک بھی گولی چلائے بغیر وادی پنج شیر کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے مذاکرات کے لیے جو لوگ وادی پنج شیر بھیجے انھیں منفی جواب دیا گیا اور مذاکرات سے انکار کیا گیا۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے مجبور ہو کر ہمیں فوجی کارروائی کرنی پڑی تاکہ اس فتنے کو آخر تک پہنچا سکیں۔دوسری جانب انہوں نے نئی حکومت کے اعلان کا

کوئی وقت بتانے سے پھر انکار کیا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے ان اطلاعات کو مسترد کیا کہ نئی حکومت کے اعلان میں تاخیر کی وجہ طالبان کے اندرونی اختلافات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی حکومت کا اعلان کرنے کی بہت جلدی ہے اور وہ کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد حکومت کا اعلان کریں تاہم کچھ تکنیکی مسائل پر کام جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے جو لوگ پہلے فوج کا حصہ تھے انھیں دوبارہ سے نوکریوں پر واپس لے کر آئیں کیونکہ وہ پروفیشنل لوگ ہیں اور ہمیں پولیس، فوج اور انٹلیجنس میں پروفیشنل، تربیت یافتہ لوگوں کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…