منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

خواتین کی شمولیت کیساتھ نئی حکومت ، افغان طالبان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور قطر میں سیاسی دفتر کے نائب انچارج شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا ہے کہ امارت اسلامی کی حکومت پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اورکل اس کا اعلان کیا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگوشیر محمد عباس ستانکزئی نے جلد کابل ایئرپورٹ سے پروازوں کی بحالی کا دعوی بھی کیا۔

شیر محمد عباس ستانکزئی نے بتایا کہ کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بحالی اور مرمت پر 25 سے 30 ملین ڈالر خرچہ ہوگا جس میں قطر اور ترکی مدد کریں گے۔ ایئرپورٹ دو دن میں فنکشنل ہوجائے گا جس کے بعد صرف قانونی دستاویزات کے حامل افراد کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔اس موقع پر طالبان رہنما نے انکشاف کیا کہ بغیر دستاویزات کی وجہ سے ہی ایئرپورٹ پر بدنظمی پیدا ہوئی تھی اور اب امریکا دو سے ڈھائی ہزار افغانوں کو واپس بھیج رہا ہے جو ان کے بقول قانونی دستاویزات کے بغیر امریکا پہنچے تھے۔طالبان رہنما نے شیر محمد عباس ستانکزئی کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان کی اسلامی امارت ایک ایسی حکومت بنائے گی جس میں تمام اقوام اور طبقات کی نمائندگی ہوگی اور جسے اندرونی اور بیرونی طور حمایت بھی حاصل ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں طالبان رہنما نے کہا کہ نئی حکومت میں تقوی دار، پرہیزگار اور تعلیم یافتہ افراد شامل ہوں گے۔ خواتین بھی حکومت کا

حصہ ہوں گی تاہم 20 برسوں سے کسی نہ کسی شکل میں حکومت میں رہنے والے ہماری حکومت میں نہیں ہوں گے۔عباس ستانکزئی نے مزید کہا طالبان کی حکومت میں خواتین کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں اور انھیں شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے دفاتر میں کام کرنے کی مکمل آزادی بھی ہوگی۔طالبان رہنما نے دعوی کیا کہ افغانستان میں 40 برس کے

دوران پہلی مرتبہ گزشتہ 15 دنوں میں کہیں جنگ نہیں ہوئی ہیں اور اس صورت حال کا نہ صرف افغانوں کو بلکہ بین الاقوامی برادری کو فائدہ اٹھانا چاہئیے اور ہماری حکومت کو تسلیم کر لیںے میں ہچکچاہٹ سے کام نہ لیں۔شیر محمد عباس ستانکزئی نے یہ بھی کہا کہ امارت اسلامی امریکا سمیت یورپی یونین اور دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہیں اور قطر میں ان کے سیاسی دفتر کے اراکین مختلف ممالک سے مذاکرات میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…