ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ 20 سالہ افغان جنگ امریکا اور افغان عوام کے لیے سراسر سانحات اور نقصانات کا باعث بنی ہے۔ 20 سالہ مہم جوئی سانحات پر ختم ہوئی اور افغانیوں کی روایات کو توڑنے کی ہر امریکی کوشش ناکام ہوئی،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس
کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ امریکا نے افغان جنگ میں صفر کامیابی حاصل کی ہے۔ 20 سالہ مہم جوئی سانحات پر ختم ہوئی اور افغانیوں کی روایات کو توڑنے کی ہر امریکی کوشش ناکام ہوئی۔روسی صدر نے مزید کہا کہ باہر سے کوئی بھی چیز مسلط کرنے کے نتائج اچھے ثابت نہیں ہوتے اور تاریخ بتاتی ہے کہ بالخصوص افغانستان میں تو یہ نتائج صفر نکلتے ہیں۔ اس کا واحد نتیجہ سراسر سانحات اور نقصانات نکلا ہے۔قبل ازیں صدر ولادیمیر پوتین نے افغان مہاجرین کو روس میں آباد کرنے کے مغربی ممالک کی خواہش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سویت یونین کی 10 سال کی جنگ کے خاتمے کے بعد سے افغانستان کے معاملات میں دخل اندازی بند کردی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے افغان جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے انخلا میں جلد بازی اور اذیت کا ذمہ دار افغان فوج کو قرار دیا۔