فیصل آباد(آن لائن)سرکاری چھوٹے ملازمین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی خلاف اور اپنے مطالبات پورے نہ ہونے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) فیڈریشن اوردیگر سرکاری ملازمین تنظیموںکے ساتھ بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا آن لائن مطالبہ اس سلسلہ میںآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)
کے ڈویژنل نائب صدر و ایمپلائز یونین سی بی اے این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزرریسرچ کے صدر محمد عرفان خان،نائب صدر فیض احمد اٹھوال،جنرل سیکرٹری وقارحمیدڈوگر،انفارمیشن سیکرٹری سید مہتاب رضا،فنانس سیکرٹری میاں طاہراقبال ودیگر عہدیدداران نے کہاکہ حکومت پنجاب اورانتظامیہ اپنے وعدوں کے مطابق منظورشدہ چارٹر آف ڈیمانڈ جس میں سٹاف کی پروموشن ،15فیصد آئی ای ایف آر الائونس،2018ء کا 50فیصد ہاوس رینٹ الائونس،25فیصد ڈسپرٹی الائونس،10فیصد حالیہ بجٹ میں اضافہ،ڈیلی ویجز کو مستقل کیے جانے اوردیگرمطالبات پر فوری عمل درآمد کرے ۔رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ملازم طبقہ معاشی طورپرابتری کا شکارہے۔گزربسرناممکن ہوگیا ہے ۔اگرانتظامیہ نے منظورشدہ مطالبات پر فوری طورپرعملدرآمد نہ کیاتو آئندہ کا لائحہ عمل بناتے ہوئے ملحقہ فیڈریشن اوردیگرملازمین تنظیموںکے ساتھ بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا دیاجائے گا۔مزیدبراں انہوں نے کہاکہ این ایف سی انسٹی ٹیوٹ گذشتہ کئی سالوں سے کرسی بچائوسیاست کا شکار ہے جس وجہ سے مالی بحران پیدا ہورہا ہے ادارے کو اس حالت پر پہنچانے والے افسران کو بے نقاب کیاجائے گا۔اوراعلیٰ حکام سے ان کے خلاف بھرپو رکاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیاجائے گا۔