کابل ائیرپورٹ پر 2 دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع

26  اگست‬‮  2021

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) کابل میں ایک دھماکے کے بعد دوسرا دھماکہ، غیر ملکی میڈیا نے دو دھماکو ں کی تصدیق کردی ہے اور کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد کابل ائیرپورٹ

پر شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ کابل ائیرپورٹ کے باہر دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے، تین امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہیں، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے ایک انٹری گیٹ پر دھماکہ ہوا ہے، سی این این کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ خود کش لگتا ہے، پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے بھی دھماکے کی تصدیق کر دی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جان کربی نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ کے باہر دھماکہ ہوا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے میں طالبان محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں، تین امریکی فوجی بھی اس دھماکے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…