لاہور (آن لائن، این این آئی ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 3 روز تک گرمی کی حالیہ لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا موسم گرم اور خشک رہا جس کے نتیجے میں لاہور شہر میں حبس کی شدت میں بھی اضافہ رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائوں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 149200کیوسک اور اخرج 142300کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد15900 کیوسک اور اخراج15900کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد23400کیوسک اور اخراج35000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد56700کیوسک اور اخراج 21400کیوسک۔ بیراجوں میں جناح آمد145000کیوسک اور اخراج 138000کیوسک،چشمہ آمد150200کیوسک اوراخراج 152000کیوسک، تونسہ آمد135500 کیوسک اور اخراج115800 کیوسک، پنجند آمد11000کیوسک، اور اخراج صفرکیوسک،گدوآمد 99100کیوسک اور اخراج 72600کیوسک، سکھرآمد75000کیوسک اور اخراج 28300 کیوسک کوٹری آمد28300کیوسک اور اخراج 400کیوسک۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول
1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1544.58 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.572 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1200.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی
کا ذخیرہ 4.368 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.082 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔