بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

با ربار سکول بند ،آن لائن کلاسز میں طلباء کی عدم دلچسپی کورونا وباء سے تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کورونا وباء کے باعث تعلیمی نظام تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا فروری 2020 سے ڈیڑھ سال کے دوران کچھ عرصے کلاسز کے بعد کئی بار اسکول بند کر دئیے جاتے ہیں آن لائن کلاسز میں طلباء کی عدم دلچسپی کے باعث طلباء کے تعلیمی سال ضائع ہونے لگے۔

گزشتہ سال اسکول کے طلباء کو بغیر امتحان لئے پاس کر دیا گیا تھا تاہم روں سال تمام کلاسز کے امتحانات لئے گئے ہیں نرسری سے آٹھویں جماعت تک طلباء کے رزلٹ اچھے نہیں ہیں جبکہ میٹرک کے امتحانات کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے جبکہ متوسط طبقے کے بیس فیصد والدین نے اپنے بچوں کو اسکولوں سے ہٹالیا ہے ا ن کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکول کے مالکان ہر ماہ فیس باقاعدگی سے لے رہے ہیں آن لائن کلاسز میں بچے دلچسبی نہیں لیتے ہیں جبکہ اکثر کے پاس کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے والدین کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث گھر کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے کورونا وباء ختم ہونے کے بعد ہی دوبارہ بچوں کو اسکول میں ایڈمیشن کروائیں گے علاوہ ازیں کراچی کے مختلف غریب علاقوں میں کرائے کی بلڈنگوں میں قائم اسکول کے مالکان دیوالیہ ہو گئے ہیں مالکان کے مطابق اسکول کے ٹیچروں کی تنخواہ اور بلڈنگ کا کرایہ ادا کر کر کہ مقروض ہو گئے ہیں جبکہ فیسوں کی وصولی کا ریشو پچاس فیصد سے بھی کم ہے کئی طلباء کے والدین نے چار سے آٹھ ماہ تک کی فیسیں ادا نہیں کی ہیں جس کے باعث متعدد اسکول بند بھی ہو گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…