لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے 14 ہزار ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے ترمیمی ڈرافٹ تیار کرلیا، ترمیمی بل آئندہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے14 ہزار ایجوکیٹرز کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے بل میں ترمیم کرکے ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔ 14 ہزار ایجوکیٹرز کی مستقلی
کیلئے بل آئندہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ مستقل ہونیوالوں میں لاہور کے ساڑھے6 سو ایجوکیٹرز بھی شامل ہیں۔بل پاس ہونے کے بعد اساتذہ کو پی پی ایس سی کے امتحان کے بغیر مستقل کر دیا جائے گا۔ مذکورہ اساتذہ میں 4 ہزار اے ای اوز بھی شامل ہیں۔ ماہر تعلیم آصف گوہر کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو بغیر شرط مستقل کرنے کا فیصلہ حکومت کا احسن اقدام ہے۔