منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

طالبان نے حکومت سازی سے متعلق اہم بیان جاری کردیا

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل،جدہ، برسلز(این این آئی )افغانستان کے تمام صوبوں اور قومی دارالحکومت کابل پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان نے حکومت سازی سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان سہیل شاہین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان سے باہر کے رہنما بھی افغانستان کی نئی حکومت میں شامل ہونگے۔سہیل شاہین نے

واضح کیا کہ جب ہم افغان سمیت اسلامی حکومت کی بات کررہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے افغان بھی حکومت میں حصہ لیں گے، انہوں نے اصرار کیا کہ کسی مخصوص نام کا ذکر کرنا قبل ازوقت ہے لیکن طالبان نئی کابینہ میں کچھ مشہور شخصیات کو شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔طالبان ترجمان سہیل شاہین نے مزید کہا کہ افغان فوج اور پولیس کے وہ افسران جو اپنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں اور نئی حکومت کے تحت خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں انھیں تاحیات معافی اور ان کی جائیداد کی ضمانت ملے گی۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)نے کہاہے کہ افغانستان کی بدلتی صورت حال پر نظر رکھی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں فریقین عوام کے مفاد کو سب سے اوپر رکھیں، افغانستان میں فریقین تشدد بند کرکے مذاکرات شروع کریں۔او آئی سی نے زور دیا کہ افغان عوام کی امنگیں پوری کرنے کے لیے امن قائم کیا جائے۔

اسلامی تعاون تنظیم افغانستان میں جلد امن وامان کی بحالی چاہتی ہے، او آئی سی آزمائش کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ ہے۔علاوہ ازیں یورپین یونین نے کہاہے کہ طالبان افغانستان چھوڑنے والوں کو سہولت فراہم کریں۔ سڑکیں، ہوائی اڈے اور بارڈر کراسنگ کھلی اورامن قائم کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک اعلامیے میں یورپین یونین نے کہاکہ طالبان افغانستان چھوڑنے والوں کو سہولت فراہم کریں۔ سڑکیں، ہوائی اڈے اور بارڈر کراسنگ کھلی اورامن قائم کیا جائے۔اعلامیہ کے مطابق افغان عزت کے ساتھ رہنے کے مستحق ہیں، عالمی برادری مدد کیلئے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…