اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ملک کو زور بازو سے شریعت اور اسلامی امارت کے قیام کے لیے دوبارہ حاصل کیا، افغان طالبان کا موقف

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل /اسلام آباد(آن لائن)افغانستان میں ابتر صورتحال کے پیش نظر عبوری حکومت کے لیے شراکت دار ممالک کے مذاکرات جاری ہیں ۔سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ افغان طالبان کی جانب سے کابل کی فتح کے بعد طالبان ر ہنمائو ں کی اکثریت اسلامی امارات کے قیام کی حامی ہ ے ۔

افغان طالبان کی اکثریت ملک میں شریعت کا نفاذ چاہتی ہے۔ افغان طالبان کا موقف ہے کہ ملک کو زور بازو سے شریعت اور اسلامی امارت کے قیام کے لیے دوبارہ حاصل کیا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے شمالی افغانستان کے راہنماوں کی جانب سے پاکستان میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔افغان وفد میں جمعیت اسلامی, حزب وحدت اسلامی, نیشنل کانگریس آف افغانستان و شمال کی دیگر جماعتون کے نمائندے شامل ہیں۔وفد میں َ سابق افغان کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بھائی احمد ولی مسعود اور صاحبزادے احمد ضیاء مسعود بھی شامل ہیں ۔ افغان وفد مزید دو روز دورہ پاکستان میں پاکستانی حکام اور شراکت داروں سے مزید ملاقاتیں کرے گا, سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان کے افغان وفد کی جانب سے شراکت اقتدار اور افغان اقلیتوں و نسلی گروپوں حقوق کے تحفظ کی ضمانت کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے افغان وفد کو پاکستانی نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کابل میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کا حامی ہے۔افغان طالبان کو بھی وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سیاسی مذاکرات کے نتیجہ میں وسیع البنیاد افغان عبوری حکومت کے قیام پر عالمی برادری کی جانب سے فوری تسلیم کیے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…