ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نیب کسی کیخلاف بے بنیاد کیس بناتا ہے نہ ہی ہمارے پاس فیصلوں کا اختیارہے ، چیئرمین جاوید اقبال کھل کر بول پڑے

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کسی کے خلاف بے بنیاد کیس نہیں بناتا اور نہ ہی نیب کے پاس فیصلوں کا اختیار ، ہم توپارلیمنٹ کے بنائے گئے قوانین کی پاسداری کریں گے ۔ 90 فیصد کیس میں مجھے پتہ ہی نہیں ہو تا کہ کیس کس کے خلاف ہے، ادارے کے چیئرمین کوپلی بارگین کا اختیار نہیں ، نیب ہمیشہ ارکان

اسمبلی کا احترام کر تا ہے اور کرتا رہے گا نیب میں تبدیلی وہ کریں جس سے کرپشن کا خاتمہ ہو سکے، لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب پر تنقید ضرور کریں لیکن حقائق جان کر کریں، تعمیری تنقید کریں گے تو نیب کو بھی فائدہ ہوگا، الزام تراشیوں اور دھمکیوں کے باوجود نیب اپنا کام کرتا رہے گا، ہم پر اتنے الزامات لگ رہے ہیں کہ جواب دینے کا وقت ہی نہیں ملتا، سیاستدانوں کی عزت کرتے ہیں ، نیب کو اندازہ ہے کیس کی طوالت پریشان کن ہے ، نیب نے کوئی اگر ناانصافی کی ہے تو آپ عدالتوں میں جائیں نیب اب تک 890ارب سے زائد کی وصولی کر چکا ہے ، یہ بھی الزام لگا یا گیا کہ کورونا نے نیب نے پھیلایا ، احتساب عدالتوں میں ججز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، پلی بار گین کا قانون صرف ہمارے ملک میں نہیں بیرون ممالک میں بھی ہے ۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس فیصلوں کا اختیا ر ہو تو 1275ریفرنس کا فیصلہ فوری طور پر کر دے ،، زبردستی پلے بارگین

ثابت کرنے پر سزا کیلئے خود کو پیش کروں گا، نیب جب بھی پلی بارگین کرتا ہے قانون کے مطابق کرتا ہے،ہم اپنے قول فعل میں اپنے رب کے سامنے جوابدہ ہیں ۔ ادارے کے چیئرمین کوپلی بارگین کا اختیار نہیں ، نیب ہمیشہ ارکان اسمبلی کا احترام کر تا ہے اور کرتا رہے گا نیب میں تبدیلی وہ کریں جس سے کرپشن کا خاتمہ ہو سکے ، انہوں نے کہا ایک وقت آئیگا

کہ آپ لوگ کہیں گے کہ نیب نے اچھا کا م کیا ، عوامی مفاد میں نیب ترامیم کی ہمیشہ حمایت کی ، نیب کسی کے خلاف بے بنیاد کیس نہیں بناتا اور نہ ہی نیب کے پاس فیصلوں کا اختیار ، ہم توپارلیمنٹ کے بنائے گئے قوانین کی پاسداری کریں گے ۔ 90 فیصد کیسز کا مجھے پتہ ہی نہیں ہو تا کہ کیس کس کے خلاف ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…