جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل کی دوڑ سے باہر،بھارت کے نیرج چوپڑا نے اپنے ملک کو پہلا گولڈ میڈل دلا دیا

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی)ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے اور بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے ملک کو پہلا گولڈ میڈل دلا دیا۔ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.40 میٹر دور پھینکی تاہم میڈل کے حصول کی جدوجہد کو اس وقت دھچکا لگا جب وہ دوسری تھرو میں فاؤل کر گئے۔

بھارت کے نیرج چوپڑا 87.58 میٹر تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔نیرج 87میٹر کا ہندسہ عبور کرنے والے اس تھرو میں واحد ایتھلیٹ رہے اور وہ ابتدائی دونوں تھرو میں ایسا کرنے میں کامیاب رہے البتہ ان کی تیسری تھرو 76.79 میٹر کا فاصلہ ہی طے کر سکی۔ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں شاندار انداز میں کم بیک کرتے ہوئے 84.62میٹر لمبی تھرو کی اور میڈل کی دوڑ میں چوتھے نمبر پر آ گئے۔پہلے راؤنڈ کی تین باریوں کے اختتام پر ارشد چوتھے نمبر پر رہے اور فائنل مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ جیولین تھرو کے مقابلے میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک جوہانس ویٹر مقابلے سے باہر ہو گئے۔ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ کی پہلی باری میں 82.91 میٹر کی تھرو کی اور اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہو گئی کیونکہ وہ اووراسٹیپ کر گئے۔فائنل راؤنڈ کی دوسری باری میں ارشد ندیم نے 81.98 میٹر طویل تھرو کی جس کے نتیجے میں وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے جبکہ بھارتی ایتھلیٹ کی دوسری تھرو بھی ضائع ہو گئی۔فائنل راؤنڈ کی آخری تھرو میں ارشد ندیم تھرو کرتے ہوئے کراس لائن سے ٹکرا گئے اور فاؤل کر بیٹھے۔ارشد ندیم کی چھ میں سے دو تھرو ضائع ہوئیں اور اس طرح سے وہ جیولین تھرو کے مقابلے میں پانچویں نمبر پر رہے۔

نیرج چوپڑا نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے سونے کا تمغہ جیتا اور تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کے لیے ایتھلیٹکس میڈل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔جمہوریہ چیک کے ایتھلیٹ جیکب ویلڈچ نے دوسرے نمبر کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ ان ہی کے ہم وطن ویٹازلیو ویزلے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کے کسی اولمپک نے آج تک جیولین تھرورکے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی اس طرح ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ تھے۔میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے24 سالہ ارشد ندیم نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دکھا کر اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا تھا۔اولمپکس

کیلئے فیلڈ پر آئے تو گروپ اسٹیج میں بھی ارشد ندیم نے دھوم مچادی، 85.16 میٹر کی تھرو کرکیارشد ندیم نے اپنے گروپ میں پہلی اور مجموعی طور پر کوالیفائرز میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جن کی پرسنل بیسٹ 86.39 ہے انہیں ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ میں شامل مضبوط اْمیدوار قرار دیا جارہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…