پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

جب تک بچوں اور اساتذہ کی ویکسی نیشن نہ ہو سکو ل نہ کھولے جائیں وزیر اعظم عمران خان

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عوام کے سوالات کے براہ راست جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے، کورونا وائرس کی بھارتی قسم سب سے زیادہ خطرناک ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے، ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس پھیلنے شرح کم ہوجاتی ہے، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ

جب تک بچوں اور اساتذہ کی ویکسی نیشن نہ ہو اسکو ل نہ کھولے جائیں۔یاد رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے۔کورونا وباء کے خطرات کے پیش نظر طلبہ کوپچاس فیصد حاضری کے ساتھ بلوایا گیاہے ۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے نئے اوقات کار کا بھی اعلان کیا گیا ہے ،لڑکوں کے سکول کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے جبکہ لڑکیوں کے سکولوں کا وقت صبح پونے 8 بجے سے دوپہر پونے ایک بجے تک مقرر کیا گیا ہے ، اس اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر تک رہے گا۔سکولز ایجوکیشن کے سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔پنجاب میں یونیورسٹیاں اور کالجز بھی کل دو اگست سے کھل جائیں گے ۔ایچ ای سی کی کورونا پالیسی کے تحت یونیورسٹیوں کو کھولا جائیگا،یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے پاپند ہوں گے،یونیورسٹیوں کی انتظامیہ 100 فیصد کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو یقینی بنانے کے پاپند ہوں گے،اساتذہ و ملازمین کو کورونا ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…