اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آج ہفتہ کے روز کشمیر،اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں
موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کشمیر،اسلام آباد،بالائی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔اس دوران بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع کی جارہی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، پنجاب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا:مالم جبہ68، بنوں 41، چیراٹ 23 ،ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی22)، بالاکوٹ،پاراچنار 20،بالائی دیر 09، پشاور(ائیر پورٹ 05، سٹی 04)،سیدو شریف 03، تخت بائی ، کاکول 01، کشمیر:مظفر آباد(سٹی 40، ایئر پورٹ 14)، راولاکوٹ 10،گڑھی دوپٹہ04، کوٹلی 02، پنجاب:بھکر 36، اسلام آباد(بوکرہ ، ائیر پورٹ21،گولڑہ16،زیرو پوائنٹ
03)،جوہر آباد 26، جھنگ 21، ٹوبہ ٹیک سنگھ 16، سرگودھا 15، لیہ 14، نورپور تھل 13،راولپنڈی (چکلالہ 08، شمس آباد 04)، منگلہ 06، اٹک 05، گلگت بلتستان: استور02، بونجی اور بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین43، شہید بینظیر آباد، نوکنڈی ، روہڑی ،دادواورسبی میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔