لاہور( این این آئی)لاہور پولیس نے ایک ہی واقعے میں گرفتار ملزمان کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کرکے نئی مثال قائم کردی۔تھانہ شالیمار میں پہلا مقدمہ ریسٹورینٹ مالک نعمت اللہ کی مدعیت میں درج کرکے دو ملزمان عثمان اور شاہد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف دوسرا مقدمہ
تھانے کے اے ایس آئی غلام محی الدین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔ملزمان پر ریسٹورینٹ میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کا الزام ہے۔ایس ایچ اوتھانہ شالیمار عاصم حمید کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف دوسرا مقدمہ درج ہو سکتا ہے تاہم دوسرے مقدمے کے لیے ضمنی کا لفظ درج نہ کرنا کلیریکل غلطی ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے دو روز مقدمات کی سماعت ہوگی،19 اور 23 جولائی کو دو مختلف ڈویژن بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری کیاگیا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیر اور جمعہ کے روز مقدمات کی سماعت ہوگی، ڈویژن بنچ نمبر 1 میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس سید منصورعلی شاہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔