ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عید ٹھنڈی ہو گئی ، عید پر بادل خوب برسیں گے، عید کے تینوں روز بارش ہونے کی پیش گوئی

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ،کوہلو (مانیٹرنگ ،آن لائن )عیدالاضحی کے تینوں بارش کی خوشخبری سنا دی گئی، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں روز بارش کا امکان ہے، ملک بھر میں دو روز کے بعد مون سون کا دوسرا سپیل شروع ہو جائے گا جو اگست کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ کوہلو کے مختلف علاقوں ماوند،منجھرا،گرانڈ وڈھ، تمبوسمیت دیگر علاقوں میں

شدید بارشوں نے تباہی مچا دی،سیلابی ریلا میں ایف سی کی گاڑی بہہ جانے سے ایک اہلکار جان بحق،ایک لاپتہ جبکہ ونگ کماں در سمیت چار اہلکاروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے،مختلف مقامات پر رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے کوہلو کا مختلف شہروں سے زمینی رابطہ منقطع،درجنوں جانور سیلابی ریلے میں بہہ گئے مختلف دیہات زیر آب کھڑی فصلیں تباہ۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران ابراہیم بنگلزئی کے مطابق منجھرا ندی پر ایف سی میوند رائفلز کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل فیاض احمد سمیت چھ اہلکار زد میں آ گئے، ایف سی اور لیویز کی ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کر دی جس سے ونگ کمانڈر اور تین اہلکاروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے ریسکیو ٹیموں نے لاپتہ اہلکاروں کی تلاش شروع کر دی کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد بژیر کچ کے قریب ایک ایف سی اہلکار کی نعش برآمد ہوئی جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش جاری ہے لیویز حکام کے مطابق مختلف مقامات پر ندی نالوں میں سیلابی ریلا گزرنے سے درجنوں دیہات بھی زیر آب آگئے جبکہ رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، سوناری پل بہہ جانے سے کوہلو کا سبی کویٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں اور اندرون سندھ کے اضلاع سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ،محکمہ مواصلات اور لیویز فورس

کی جانب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے دوسری جانب ایک درجن کے قریب دیہات سیلابی ریلوں کی زد میں آگئے کئی کچے مکانات منہدم ہو گئے درجنوں جانور سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تیز ہواں کے باعث مختلف فیڈرز کے پول گرنے سے دوردراز دیہی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…