لاہور (این این آئی)سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بری خبر، حکومت نے ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاونس اور 10 فیصد ایڈہاک الائونس سے محروم کردیا، عید سے قبل پینشن، تنخواہیں 16 جولائی تک اداکرنے کا
حکم دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ پھر ہاتھ کرگئی، حکومت نے ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاونس اور 10 فیصد ایڈہاک الائونس سے محروم کردیا، عید سے قبل پینشن، تنخواہیں 16 جولائی تک اداکرنے کا حکم دیاگیا مگر نوٹی فکیشن تاخیر سے جاری ہونے کے باعث جولائی کی تنخواہ اور پینشن میں اضافہ نہ ہو سکا،ملازمین کی تنخواہوں میں اور پینشن کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیاگیا تھا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق 10 فیصد ایڈہاک الائونس کا نوٹی فکیشن تاخیر سے جاری کیاگیا جس کے باعث تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہیں ہوسکا،سرکاری ملازمین جولائی کی تنخواہیں اور پینشن بغیر اضافے کے وصول کریں گے،25 فیصد سپیشل الاونس کا نوٹی فکیشن حکومتی نااہلی کے بغیر باعث جاری نہیں ہوسکا۔