بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

نیا پاکستان اسکیم کے تحت گھر کی آسان ترین اقساط کا اعلان

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت ساڑھے 3 سے 5 مرلے کے 45 ہزار گھر بنائے جا رہے ہیں، گھر کے مطابق 6 ہزار، 8 ہزار اور 10 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کی جائے گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت چھوٹے ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر

میں منصوبہ بندی کے فقدان پر توجہ دلائو نوٹس پیش کیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے بتایا کہ 20 سال میں قسط دینے کے بعد لوگ گھروں کے مالک بن جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ 33 ہزار 506 قرض کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ہائوسنگ منصوبے کیلئے 110 ارب روپے کا قرض دیا جائے گا، 35 ارب 30 کروڑ روپے کا قرضہ منظور کیا جا چکا ہے۔بابر اعوان نے کہاکہ12 تحصیلوں میں 12 منصوبے شروع کیئے جا رہے ہیں، کم لاگت کے پبلک پرائیویٹ پراجیکٹس کو دیہاتوں تک بڑھا رہے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ پہلے 1 لاکھ تعمیر کردہ گھروں پر 3 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا ،سرکاری افسران نے اے سی آر میں عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی کا درجہ اور نمبر دینے کی تجویز دی،وزیراعظم کی ہدایات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طریقہ کار وضح کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ۔ مراسلہ کے مطابق عوام کی شکایات کو حل کرنا کسی بھی سرکاری افسر کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے، شکایات کا فوری حل اور عوام کا اطمینان سرکاری افسر کی کارکردگی جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔مراسلہ نے بتایاکہ سرکاری افسران کی اے سی آر میں عوامی شکایات کے حل سے متعلق کارکردگی کو شامل کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…