پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سیکرٹری الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر نذیر کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر اختر نذیر کو ہٹانے جانے کے بعد گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر عمرحمید کو سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا۔ عمرحمید کی تعیناتی 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے

جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کے مطابق اختر نذیر کی زبانی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کے سالانہ گوشوارے طلب کر لیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ 29اگست تک سیاسی جماعتیں گوشوارے جمع کرائیں تفصیلات نہ دینے والی جماعتوں کے انتخابی نشان روک دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب جانی خیل قبیلے کے مطالبات اور مسائل کے حل کے لئے حکومت اور جرگے میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے جانی خیل قبیلے کے عمائدین پر مشتمل 40 رکنی جرگے نے ملاقات کی۔ جرگے میں صوبائی وزیر شاہ محمد وزیر، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر، آر پی او، ڈی سی اور ڈی پی او بنوں نے بھی شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے جانی خیل کے لیے دو ارب روپے خصوصی ترقیاتی پیکج، شکتو ڈیم کی تعمیر کے لئے دو ارب روپے، جانی خیل میں پولیس اسٹیشن کی تعمیر، فرنٹئیر کانسٹیبلری میں جانی خیل کے جوانوں کی پانچ پلاٹونز بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ ان پانچ پلاٹونز کے تمام تر اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔محمود خان نے کہا کہ جانی خیل قبیلے کے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جانی خیل کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے،

علاقے میں ہسپتال، سکول، کالج اور سڑکوں سمیت تمام ترقیاتی کام کیے جائیں گے، بعض عناصر نے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے جانی خیل کے عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔وزیراعلی نے کامیاب جرگے کے انعقاد پر جانی خیل کے عمائدین کا شکریہ اور انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ جبکہ جانی خیل عمائدین نے جرگہ منعقد کرنے اور ان کے مسائل سننے کے لئے وقت دینے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…