پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

سندھ اب کسی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا،سندھ حکومت کا افغان مہاجرین کے امکانی آمد سے پہلے سرحد سیل کرنے کا مطالبہ

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے امکانی آمد سے پہلے سرحد سیل کردی جائے اور سندھ میں موجود افغان مہاجرین کو واپس اپنے ملک بھیجا جائے۔پیرکو جاری بیان میں سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا کہ افغان مہاجرین کو فاٹا،کے پی کے ،پنجاب میں روکا جائے اور وہیں کیمپس لگائے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں ضیاء الحق کے دور کے لائے ہوئے افغان مہاجرین ابھی تک سندھ سے واپس نہیں گئے۔ان کو واپس بھیجا جائے۔اب سندھ کسی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بڑے پیمانے پے افغانیوں کا پاکستان کی طرف ہجرت کا امکان ہے۔افغان خانہ جنگی کی وجہ سے حکومت ابھی سے ہی افغان مہاجرین کی نقل مکانی روکنے کے لیے بارڈر سیل کرے۔انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کی نقل مکانی ناگزیر ہوتو انہیں افغانستان سے ملحقہ علاقوں تک محدود رکھا جائے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ خاص طور پر کراچی پر پہلے ہی تیزی سے بڑھتی آبادی کا دبائو ہے،اسی وجہ سے کراچی پہلے ہی امن وامان، بجلی، گیس، پانی اور روزگار جیسے مسائل کا شکار ہے۔ سندھ مزید کسی بڑی ہجرت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔وفاق سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے سندھ حکومت پہلے ہی مالی وسائل کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ اب سندھ کسی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا،وفاق افغان مہاجرین کودیگر صوبوں میں رکھے یا ان کو اپنے ملک واپس بھیجے۔  سندھ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے امکانی آمد سے پہلے سرحد سیل کردی جائے اور سندھ میں موجود افغان مہاجرین کو واپس اپنے ملک بھیجا جائے۔پیرکو جاری بیان میں سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا کہ افغان مہاجرین کو فاٹا،کے پی کے ،پنجاب میں روکا جائے اور وہیں کیمپس لگائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…