ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بیگم خورشید شاہد ہماری انڈسٹری میں ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس تھیں، ثمینہ پیرزادہ

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کی جانب سے ماضی کی فلم، ریڈیو، ٹی وی اور اسٹیج کی مقبول اداکارہ بیگم خورشید شاہد کے انتقال پر شدید دْکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے اداکارہ بیگم خورشید شاہد کی یاد میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بیگم خورشید شاہد ہماری انڈسٹری میں ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس تھیں۔اْنہوں نے لکھا کہ ’بیگم خورشید شاہد ایک گرینڈ لیڈی تھیں جن کی ہم سب نے تعریف کی اور اْنہیں خوب پسند کیا۔ثمینہ پیرزادہ نے لکھا کہ ’وہ ٹی وی اور تھیٹر میں اپنے سارے کرداروں اور منفرد انداز کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے یاد رہیں گی۔اداکارہ نے بیگم خورشید شاہد کی مغفرت کے لیے دْعا بھی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ماضی کی فلم، ریڈیو، ٹی وی اور اسٹیج کی مقبول اداکارہ اور اداکار سلمان شاہد کی والدہ بیگم خورشید شاہد انتقال کر گئی تھیں۔بیگم خورشید شاہد نے کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا، وہ دہلی سے ہجرت کر کے پاکستان آئی تھیں، کیریئر کی ابتداء میں لاہور تھیٹر پر بھی کام کیا، انہوں نے پی ٹی وی پر پہلی مرتبہ کامیڈی ڈرامے رس ملائی میں کام کیا۔ان کے یادگار ڈراموں میں فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی، وادیِ پرخار، من چلے کا سودا، چابی اور چابیاں سمیت فشار شامل ہیں۔بیگم خورشید شاہد کو حکومت پاکستان نے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا تھا، انہیں کلاسیکی موسیقی پر بھی عبور حاصل تھا۔بیگم خورشید شاہد نے آخری بار فلم ’خاموش پانی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…