جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

   شاہنواز دھانی کا آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ ٗکراچی (این این آئی)پاکستان سْپر لیگ کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز کے ابھرتے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر

شاہنواز دھانی نے کہا کہ بہترین پرفارمنس پر کا شکر ادا کرتا ہوں۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نوجوان محنت کریں تو اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بالروں کی فہرست میں شاہنواز دھانی 20 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست اور وہاب ریاض 18 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی پر مبارکبادپیش کی ہے ۔اتوارکو بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شاہنواز ڈاہانی نے بہترین کارکردگی کے ذریعے تمام پاکستانیوں کی دلوں کو شاد کیا، لاڑکانہ کے باسیوں کے سر بلند کردیئے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے نوجوان بھی بڑے حوصلے اور صلاحیتوں کے مالک ہیں، بس انہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے۔کھیل صحتمند معاشرے کے لیئے ناگزیر ہے، کھلاڑیوں کی ستائش اور انہیں سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی شاہنواز ڈاہانی سمیت تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ہمیشہ کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…