بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(این این آئی) پی ایس ایل 6، ملتان کے شاہنواز دھانی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے،پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی

ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ6 کے ٹاپ بولر بن گئے، لاہور قلندرز کے خلاف 4 وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے ذریعے مین آف دی میچ بننے والے شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل 6 میں 18 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔شاہنواز دھانی سے قبل لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی 16 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے تھے اور انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ہی تین وکٹیں لیکر پی ایس ایل میں اپنی وکٹوں کی نصف سنچری بھی مکمل کی تھی۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اٹھائیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 80رنز سے شکست دے دی،نوجوان باؤلر شاہنواز دھانی کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا،لاہور قلندرز کی ٹیم 15.1 اوورز میں صرف89 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کے باؤلرز کے سامنے مکمل بے بس نظر آئی کوئی کھلاڑی بھی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے،فخر زمان13 جبکہ بین ڈنک 5 رنز ہی بنا سکے۔لاہور قلندرز کی آدھی ٹیم صرف 52 رنز پر پویلین لوٹ گئی ،محمد حفیظ14،آغاسلمان13،کپتان سہیل اختر5،ٹم ڈیوڈ10،جیمز فالکنز22،راشد خان2،شاہین آفریدی2،اور حارث رؤف صرف ایک رن ہی بنا سکے۔ملتان سلطانز

کے شاہنواز دھانی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،عمران خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بلیسنگ مزار بانی نے دو اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور قلندر کی ٹیم نے مقررہ بیس اووز میں صہیب

مقصود کے 60 رنز اور سہیل تنویر کے ناقابل شکست26 رنز کی بدولت 169 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور انکی ٹیم کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کو اننگز کے آغاز پر ہی وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑاجب اوپنرشان مسعود بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔کپتان محمد رضوان بھی

صرف 15 رنز ہی بنا سکے۔صہیب مقصود نے 60 رنز کی اننگز کھیلی انہوں نیچار چھکے اور تین چوکے جڑے،جانسن چارلس نے10،ریلی روسو29،خوشدل شاہ 6،عمران طاہر4،بلیسنگ مزاربانی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،عمران خان تین رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،جیمز فالکنز نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف،راشد خان اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…